ReNews Pakistan
← Back to home

Property Dealers & Agencies

1 news article

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے: فاروق جمال

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے: فاروق جمال

لاہور | ریاض حسین، چیف رپورٹر ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے لاہور کے معروف رثیل اسٹیٹ بزنس مین و سی ای او 'دی اسٹیٹ ہاؤس' فاروق جمال نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ہماری اکانومی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، 50 سے زائد انڈسٹریز بالواسطہ یا بلاواسطہ پراپرٹی یا کنسٹرکشن کے شعبے سے منسلک ہیں اس لیے اسے انڈسٹری کا درجہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے 'ری نیوز ' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس سیکٹر کو گزشتہ بجٹ اور اس سے پہلے ٹیکسز کی مد میں ریلیف دیا تھا جس سے کم و بیش تین سال کی مندی کا شکار رئیل اسٹیٹ سیکٹر بحالی کی طرف گامزن ہوا، میرے خیال میں اوورسیز پاکستانی انویسٹرز کے لیے بھی مزید مراعات اور ریلیف پیکج کا اعلان ہونا چاہیے۔ فاروق جمال نے مزید کہا کہ ہماری دعا ہے کہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی باڈی ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری کی فلاح کے لیے اچھے اقدامات کرے اور ڈی ایچ اے میں موجود ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا رول ادا کرے۔
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع، انتخابی مہم کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع، انتخابی مہم کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری

لاہور | ری نیوز چیف رپورٹر ریاض حسین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات 2026 کیلئے صدر، سیکرٹری و دیگر 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے, جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کا ضابطۂ اخلاق بھی ج…

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →

No published articles are available in this section yet.