← Back to home

Property Dealers & Agencies

1 news article

The requested story is not available. You can browse other published articles below.

ڈی ایچ اے الیکشن: 'رئیل رئیلٹرز' گروپ نے فیز6 اے بلاک سے ڈور ٹو ڈور باضابطہ انتخابی مہم شروع کردی

ڈی ایچ اے الیکشن: 'رئیل رئیلٹرز' گروپ نے فیز6 اے بلاک سے ڈور ٹو ڈور باضابطہ انتخابی مہم شروع کردی

لاہور | ریاض حسین، چیف رپورٹر ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔ 'رئیل رئیلٹرز' گروپ کے صدارتی امیدوار ذیشان احسن بٹ نے اپنے پینل کے دیگر امیدواروں کے ساتھ باضابطہ طور پر ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر دی۔ اس حوالے سے انہوں نے باضابطہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز ڈی ایچ اے فیز سکس اے بلاک سے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیلرز کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اے بلاک کے تمام رئیلٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا، ہم محبتیں بانٹنے آئے ہیں، ہم نے مارکیٹ کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں۔ بشارت نوشاہی نے کہا کہ آپ نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ کون امیدوار آپ کے ساتھ مخلص اور کون آپ کے مسائل سے واقف ہے، ووٹ ایک مقدس امانت ہے، یہ اسی کو دیں جو اس کا زیادہ مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈیلرز کے لیے دو فیصد کمیشن پہ کام کیا اس کی حتمی منظوری کے لیے ہم انشاءاللہ جلد کامیاب ہو جائیں گے۔ اعجاز امین نے کہا کہ آج جس طرح سے ہمارا استقبال ہوا ہے وہ انتہائی شاندار اور مثالی ہے، آج اے بلاک نے ہمارے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ چیف سپورٹر عرفان بھٹی نے کہا کہ یہ محبت اور بھائی چارے کا الیکشن ہے۔ مخالفین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی کمیونٹی سے ووٹ مانگیں باہر سے مدد نہ لیں، 'بڑے گھروں' سے اپروچ کروا کے بندے جمع کرانا چھوڑ دیں۔ رئیل رئیلٹرز کے حامی دیگر رہنماؤں میاں وسیم اور ظاہر جان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور ڈیلرز سے استدعا کی کہ مارکیٹ کی بہتری کے لیے ذیشان احسن بٹ کا ساتھ دیں۔
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم پر ڈیلر گوہر قیوم کے تحفظات، قانونی طریقۂ کار پر سوالات اٹھا دیے

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم پر ڈیلر گوہر قیوم کے تحفظات، قانونی طریقۂ کار پر سوالات اٹھا دیے

لاہور | ریاض حسین، چیف رپورٹر ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے لاہور کے رئیل اسٹیٹ بزنس مین اور گوہر اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے سی سی او گوہر قیوم خان نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی مجوزہ آئینی ترامیم اور خصوصی جنرل اجلاس (…

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →

No published articles are available in this section yet.