← Back to home

Property Dealers & Agencies

0 news articles

The requested story is not available. You can browse other published articles below.

گرینڈ الائنس کا پلڑا مزید بھاری، سابق ڈائریکٹر انفارمیشن توقیر آصف نے بھی ذیشان بٹ کا ساتھ چھوڑ دیا

گرینڈ الائنس کا پلڑا مزید بھاری، سابق ڈائریکٹر انفارمیشن توقیر آصف نے بھی ذیشان بٹ کا ساتھ چھوڑ دیا

لاہور | ریاض حسین، چیف رپورٹر ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات قریب آتے ہی انتخابی جوڑ توڑ، کارنر میٹنگز اور گروپوں کی صف بندی میں تیزی آگئی ہے۔ ڈی ایچ اے گرینڈ الائنس کے صدارتی امیدوار سرفراز حسین کی جانب سے اتحاد میں شامل ہونے والے نئے گروپوں اور اہم شخصیات کے اعزاز میں بیدیاں روڈ پر عسکری الیون کے قریب ایک مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سابق ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری توقیر آصف نے سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ذیشان احسن بٹ سے سیاسی راہیں جدا کرتے ہوئے اپنے پاک بزنس گروپ کے رہنماؤں اور اراکین سمیت گرینڈ الائنس میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔ عشائیے میں فرینڈز بزنس گروپ، فاؤنڈرز گروپ، ڈی ایچ اے رئیلٹرز، عوامی بزنس گروپ سمیت مختلف گروپوں کے نمائندوں اور رئیل اسٹیٹ کی اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرینڈز بزنس گروپ کے رہنما ارشد نجمی نے ری نیوز پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات دراصل رئیل اسٹیٹ کاروبار کے مستقبل کے انتخابات ہیں۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران پراپرٹی ڈیلرز کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا، یہی وجہ ہے کہ ڈیلرز بڑی تعداد میں گرینڈ الائنس کا حصہ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کے امیدوار اچھی کاروباری ساکھ کے حامل ہیں اور ڈیلرز کو امید ہے کہ ان کی کامیابی سے کاروباری حالات میں بہتری آئے گی۔ ارشد نجمی نے دعویٰ کیا کہ یکم دسمبر تک انتخابات یک طرفہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عوامی بزنس گروپ کے رہنما اسد مرزا نے کہا کہ سابقہ قیادت نے ایسوسی ایشن کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے ساتھ مؤثر روابط قائم کرنے میں بھی ناکام رہی۔ تقریب میں پاک بزنس گروپ کے رہنما چوہدری توقیر آصف اور ان کے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شرکاء نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ عوامی بزنس گروپ کے مرکزی قائد عقیل عباس ملک نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج انتخابی مقابلے کا 70 فیصد فیصلہ ہوچکا ہے اور ووٹرز کی بھاری اکثریت سمیت بڑے کاروباری گروپوں کی حمایت نے سرفراز حسین کی کامیابی یقینی بنا دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق آج اور کل مزید گروپوں اور اہم رئیل اسٹیٹ شخصیات کی جانب سے گرینڈ الائنس میں شمولیت کے اعلانات متوقع ہیں۔ ان ممکنہ شمولیتوں سے صدارتی امیدوار سرفراز حسین کی انتخابی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آ خر میں صدارتی امیدوار سرفراز حسین نے تمام شرکاء بالخصوص پاک بزنس گروپ کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →

No published articles are available in this section yet.