← Back to home

Property Dealers & Agencies

0 news articles

The requested story is not available. You can browse other published articles below.

ڈی ایچ اے انتخابات: تین مزید گروپوں کیطرف سے گرینڈ الائنس کی حمایت کا اعلان، پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی

ڈی ایچ اے انتخابات: تین مزید گروپوں کیطرف سے گرینڈ الائنس کی حمایت کا اعلان، پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی

لاہور | ریاض حسین، چیف رپورٹر ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ، جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا، گرینڈ الائنس میں مزید گروپوں اور شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کل 20 نومبر کو ڈی ایچ اے ڈیلرز کے تین گروپوں ہاؤس آف رئیلٹرز، سٹار گروپ اور مومن گروپ نے گرینڈ الائنس کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گرینڈ الائنس کی طرف سے جنرل سیکرٹری کے امیدوار شیخ جاوید اقبال نے 'ری نیوز' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ الائنس میں شمولیتوں کا سلسلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کمیونٹی نے ہمارے مخالفین کو رد کر دیا ہے، ہمارے سپورٹرز بزنس مائنڈڈ لوگ ہمیں اور انہیں معلوم ہے کہ گرینڈ الائنس کی طرف سے انتخابی میدان میں اتارے گئے سارے امیدوار بھی پروفیشنل اور ان کے لیے بزنس کے مواقع پیدا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ڈی ایچ اے کے ساتھ ہمارے اچھے روابط قائم ہوں گے۔ گرینڈ الائنس کے مرکزی رہنما چوہدری اسد نے کہا کہ تین گروپوں کی شمولیت سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہو ئے ہیں، الیکشن واضح طور پر یک طرفہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ان تین گروپوں کے ممبران کی تعداد 100 سے زائد ہے۔ چوہدری اسد نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے انتظامیہ اور ایسوسی ایشن کے درمیان گیپ رہا جس کی وجہ سے کمیونٹی کے مسائل حل نہ ہوئے اور جس اکثریت کے ساتھ لوگ ہمیں جوائن کر رہے ہیں یہ اسی کا رد عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیشان بٹ کے الیکٹیبلز بھی گرینڈ الائنس کا حصہ بن چکے ہیں جو دو تین باقی رہ گئے ہیں وہ بھی جلد ہمارے ساتھ مل جائیں گے۔

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →

No published articles are available in this section yet.