▫️ Punjab exceeds major land reform targets, with 69.92 million land rights registered and digital cadastral maps covering 86% of the province
▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل
The World Bank has upgraded the Punjab Urban Land Systems Enhancement Project's development and implementation ratings from Satisfactory to Highly...
The World Bank has upgraded the Punjab Urban Land Systems Enhancement Project's development and implementation ratings from Satisfactory to Highly Satisfactory after several key targets were exceeded. Implemented by the Punjab Board of Revenue and the Punjab Land Records Authority (PLRA), the project has registered or linked 69.92 million land rights with the digital land records system. Digital cadastral mapping now covers 86% of Punjab, while 31.18 million person-based land records have been converted into parcel-based records.
The project has also advanced public land identification and housing development planning, with 933.5 hectares screened for housing and 200 government-owned sites identified for development programmes. According to the World Bank report, 5,805 of Punjab's 6,014 revenue villages have been digitised and notified. More than 24.4 million landowners are covered by the digitisation exercise, while 7.57 million newly registered or updated land records are held individually or jointly by women.
By October 2026, the project had achieved 90% physical progress and remained on schedule for completion by June 30, 2027. However, financial disbursement stood at approximately $90.08 million, representing 61.8% of the revised $145.76 million financing allocation. The World Bank maintained the project's overall risk rating at Moderate while recognising improvements in land administration, property records and development planning.
عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔ پنجاب بورڈ آف ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کے زیرِ انتظام منصوبے کے تحت 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم میں رجسٹر یا منسلک کیا جا چکا ہے۔ صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ 3 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار افراد پر مبنی اراضی ریکارڈ کو زمین کے مخصوص قطعات کی بنیاد پر مرتب کر دیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت سرکاری اراضی کی نشاندہی اور رہائشی ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے 933.5 ہیکٹر اراضی کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ مختلف ترقیاتی پروگراموں کے لیے سرکاری زمین کے 200 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مجموعی طور پر 6 ہزار 14 ریونیو مواضعات میں سے 5 ہزار 805 کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرکے نوٹیفائی کیا جا چکا ہے۔ اس عمل میں 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اراضی مالکان کا ریکارڈ شامل ہے، جبکہ خواتین کے نام انفرادی یا مشترکہ طور پر 75 لاکھ 70 ہزار نئے یا اپ ڈیٹ شدہ اراضی ریکارڈ درج کیے گئے ہیں۔
اکتوبر 2026 تک منصوبے کی مجموعی عملی پیش رفت 90 فیصد تک پہنچ چکی تھی اور اسے مقررہ مدت 30 جون 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف برقرار ہے۔ تاہم مالیاتی رقوم کے اجرا کی رفتار نسبتاً سست رہی اور نظرثانی شدہ 14 کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر کی فنانسنگ میں سے تقریباً 9 کروڑ 80 ہزار ڈالر جاری کیے گئے، جو مجموعی رقم کا 61.8 فیصد بنتے ہیں۔ عالمی بینک نے منصوبے کے مجموعی خطرات کی درجہ بندی درمیانے درجے پر برقرار رکھتے ہوئے اراضی کے انتظام، جائیدادوں کے ریکارڈ اور ترقیاتی منصوبہ بندی میں نمایاں بہتری کو تسلیم کیا ہے۔