Published: November 11, 2026 - 6:01 PM
Bahria Town Plans to Exit Escorts Investment Bank as Investors Move to Acquire 87.96% Stake
بحریہ ٹاؤن کا ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک سے علیحدگی کا فیصلہ، 87.96 فیصد حصص فروخت کرنے کی تیاری
▫️ Proposed ownership change remains subject to regulatory and corporate approvals as Escorts Investment Bank reports its fifth consecutive year of financial losses
Bahria Town (Private) Limited is preparing to exit Escorts Investment Bank Limited as two investors, Kamran Malik and Sheikh Ali Baakza, have announced plans to acquire the real estate developer's controlling shareholding in the financia...
Bahria Town (Private) Limited is preparing to exit Escorts Investment Bank Limited as two investors, Kamran Malik and Sheikh Ali Baakza, have announced plans to acquire the real estate developer's controlling shareholding in the financial institution.
According to a disclosure submitted to the Pakistan Stock Exchange (PSX) on November 10, 2026, the prospective investors intend to purchase Bahria Town's 87.9639% stake, comprising 119,279,077 ordinary shares, through a share purchase agreement. The proposed transaction also includes a mandatory public offer to acquire an additional 8,160,462 shares, representing approximately 6.02% of the bank's issued share capital.
AKD Securities Limited has been appointed Manager to the Offer, while the formal public announcement of intention is scheduled for publication in newspapers on November 12, 2026. The acquisition remains subject to regulatory and corporate approvals, including clearance from the Securities and Exchange Commission of Pakistan (SECP) and the target company's Board of Directors.
According to the disclosure, the proposed transaction may be withdrawn if the required regulatory approval is not obtained. The prospective buyers currently hold no voting rights in Escorts Investment Bank, either individually or through persons acting in concert with them. They have also disclosed no irrevocable commitments, options, warrants or convertible securities relating to the proposed acquisition. Kamran Malik is an international wealth management professional with approximately 28 years of experience at major financial institutions, including ABN AMRO, Credit Suisse, Julius Baer and UBS.
Currently based in Geneva, Malik has worked with clients across international financial centres, including the United States, Dubai and London. He is also pursuing doctoral research in digital currencies. The second proposed acquirer, Sheikh Ali Baakza, serves as Chairman and Managing Director of the Unicorn Group. His business experience includes international trade, shipping, port logistics, commodity trading and aviation technology services. Baakza also holds significant voting interests in seven companies incorporated in Karachi. Escorts Investment Bank has 135.6 million ordinary shares of Rs 10 each and has been listed on the stock exchange since 1996.
As of June 30, 2026, Bahria Town controlled 87.9639% of the bank, while local public shareholders held approximately 12.0133%. Other investors accounted for the remaining 0.0228%. The bank's shares closed at Rs 12.14 on November 6, 2026, while their weighted average price during the preceding 28 days stood at Rs 12.94. Financial disclosures indicate that Escorts Investment Bank has recorded losses for five consecutive financial years without distributing dividends.
Its net loss increased to Rs 73.79 million in FY2026 from Rs 68.40 million in FY2025, while loss per share widened from Rs 0.50 to Rs 0.54.
Total assets declined to Rs 571.32 million from Rs 660.80 million, while shareholders' equity fell to Rs 429.25 million from Rs 502.58 million.
The proposed acquisition would mark a significant ownership transition for Escorts Investment Bank and the potential withdrawal of Bahria Town from its controlling investment in the institution. However, the transaction has not yet been completed, and Bahria Town will remain the controlling shareholder unless the required approvals are secured and the share transfer is finalised.
بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں اپنی اکثریتی حصص داری فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ دو سرمایہ کاروں، کامران ملک اور شیخ علی باقضا نے بینک میں بحریہ ٹاؤن کے کنٹرولنگ حصص خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جس کے نتیجے میں مالیاتی ادارے کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
10 نومبر 2026 کو پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمع کرائی گئی انفارمیشن کے مطابق مجوزہ خریدار بحریہ ٹاؤن کے 87.9639 فیصد حصص خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 92 لاکھ 79 ہزار 77 بنتی ہے۔ یہ حصص شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔ مجوزہ سودے میں بینک کے مزید 81 لاکھ 60 ہزار 462 حصص، جو مجموعی جاری شدہ حصص کے تقریباً 6.02 فیصد کے برابر ہیں، خریدنے کے لیے عوامی پیشکش بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں اے کے ڈی سکیورٹیز لمیٹڈ کو منیجر ٹو دی آفر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ حصص کی خریداری کے ارادے کا باضابطہ عوامی اعلان 12 نومبر (کل) 2026 کو اخبارات میں شائع کیے جانے کا پروگرام ہے۔
بینک کے حصص کی مجوزہ خریداری سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سمیت متعلقہ ریگولیٹری اور کارپوریٹ اداروں کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ اس میں ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی شامل ہے۔
سٹاک ایکسچینج کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اگر متعلقہ ریگولیٹری ادارے مطلوبہ منظوری نہیں دیتے تو مجوزہ خریداری کا اعلان واپس لیا جا سکتا ہے۔ انفارمیشن کے مطابق دونوں مجوزہ خریداروں یا ان کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے والے افراد کے پاس اس وقت بینک کے کوئی ووٹنگ حقوق موجود نہیں ہیں۔ اسی طرح حصص کی خریداری سے متعلق کوئی ناقابلِ تنسیخ وعدہ، آپشن، وارنٹ یا قابلِ تبادلہ سیکیورٹیز بھی ظاہر نہیں کی گئیں۔
مجوزہ خریداروں میں شامل کامران ملک بین الاقوامی ویلتھ مینجمنٹ کے شعبے میں تقریباً 28 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اے بی این ایمرو، کریڈٹ سوئس، جولیس بیئر اور یو بی ایس جیسے بڑے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ کامران ملک اس وقت جنیوا میں مقیم ہیں اور امریکا، دبئی، لندن اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی مراکز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ڈیجیٹل کرنسیوں کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی تحقیق بھی کر رہے ہیں۔ دوسرے مجوزہ خریدار شیخ علی باقضا یونیکورن گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انہیں بین الاقوامی تجارت، شپنگ، بندرگاہی لاجسٹکس، کموڈٹی ٹریڈنگ اور ایوی ایشن ٹیکنالوجی سروسز کے شعبوں میں کاروباری تجربہ حاصل ہے۔ شیخ علی باقضا کراچی میں رجسٹرڈ سات کمپنیوں میں بھی نمایاں ووٹنگ حصص رکھتے ہیں۔
ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کے جاری شدہ عام حصص کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 56 لاکھ ہے، جن میں سے ہر حصص کی بنیادی مالیت 10 روپے ہے۔ بینک 1996 سے اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے۔ 30 جون 2026 تک کے شیئر ہولڈنگ ریکارڈ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے پاس بینک کے 87.9639 فیصد حصص تھے، جبکہ مقامی عوامی سرمایہ کاروں کی ملکیت 12.0133 فیصد اور دیگر سرمایہ کاروں کی حصص داری 0.0228 فیصد تھی۔ بینک کے حصص کی قیمت 6 نومبر 2026 کو کاروبار کے اختتام پر 12 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی، جبکہ اعلان سے قبل 28 روز کے دوران حصص کی وزنی اوسط قیمت 12 روپے 94 پیسے رہی۔
مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک مسلسل پانچ مالی سال سے خسارے میں ہے اور اس دوران حصص یافتگان کو کوئی ڈیویڈنڈ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ مالی سال 2026 میں بینک کا خالص خسارہ بڑھ کر 7 کروڑ 37 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گیا، جو مالی سال 2025 میں 6 کروڑ 84 لاکھ روپے تھا۔ اسی طرح فی حصص خسارہ 50 پیسے سے بڑھ کر 54 پیسے ہو گیا۔
بینک کے مجموعی اثاثے بھی مالی سال 2025 کے 66 کروڑ 8 لاکھ روپے سے کم ہو کر مالی سال 2026 میں 57 کروڑ 13 لاکھ 20 ہزار روپے رہ گئے۔ اس دوران حصص یافتگان کے مجموعی حقوق، یعنی شیئر ہولڈرز ایکویٹی، 50 کروڑ 25 لاکھ 80 ہزار روپے سے کم ہو کر 42 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی۔
بحریہ ٹاؤن کے اکثریتی حصص کی مجوزہ فروخت ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی ملکیتی ساخت میں ایک اہم تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ اس سودے کی تکمیل سے بحریہ ٹاؤن کی بینک میں کنٹرولنگ سرمایہ کاری ختم ہو جائے گی۔ تاہم ابھی حصص کی خرید و فروخت کا معاہدہ مکمل نہیں ہوا اور ضروری ریگولیٹری و کارپوریٹ منظوریوں کے حصول اور حصص کی منتقلی تک بحریہ ٹاؤن بینک کا اکثریتی حصص یافتہ برقرار رہے گا۔