ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

نشاط گروپ نے رفحان میز ڈیل کے بعد ملکیتی تبدیلی اور ری ڈویلپمنٹ سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

▫️ ملکیتی ڈھانچے میں تبدیلی یا پراپرٹی ری ڈیویلپمنٹ سے متعلق کوئی تجویز منظور ہوئی ہے نہ زیر غور ہے: میاں منشاء

لاہور | ری نیوز پاکستان
نشت گروپ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کردیا ہے جن میں رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ سے متعلق ملکیتی ڈھانچے میں تبدیلی یا ممکنہ ری ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ گروپ نے ان اطلاعات کو قیاس آرائیوں، غیر مصدقہ معلومات اور مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایک عوامی وضاحت میں معروف کاروباری شخصیت میاں محمد منشا نے کہا کہ گروپ کے علم میں نشاط گروپ اور رفحان میز سے متعلق ایسی معلومات آئی ہیں جو آن لائن شیئر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ رفحان میز کی ملکیتی تبدیلی، تنظیم نو یا پراپرٹی ری ڈویلپمنٹ سے متعلق کوئی تجویز منظور نہیں کی گئی اور نہ ہی اس وقت ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
میاں محمد منشا نے عوام، سرمایہ کاروں اور میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس مارکیٹ اور متعلقہ فریقین میں غیر ضروری ابہام پیدا کر سکتی ہیں۔
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں نشاط گروپ کے اداروں اور متعلقہ افراد پر مشتمل ایک کنسورشیم کو رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز کے حصول کی منظوری دی تھی۔
قبل ازیں دی گئی منظوری کے مطابق اس ٹرانزیکشن میں رفحان میز کے شیئرز کا حصول شامل ہے، جو اکثریتی فروخت کنندہ انگریڈیئن انکارپوریٹڈ اور دیگر انفرادی شیئر ہولڈرز سے کیے جائیں گے۔ یہ معاملہ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے تحت فیز ون ریویو کے بعد کلیئر کیا گیا۔
حصول میں شامل اداروں میں نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ، ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ، لال پیر پاور لمیٹڈ، پاک جین پاور لمیٹڈ، نشاط پاور لمیٹڈ، نشاط چنیوٹ پاور لمیٹڈ اور متعلقہ افراد شامل ہیں۔
رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ پاکستان کی نمایاں صنعتی فوڈ انگریڈینٹس اور کارن ریفائننگ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ کمپنی طویل عرصے سے ملک کی مینوفیکچرنگ اور فوڈ سپلائی چین میں اہم مقام رکھتی ہے۔
نشاط گروپ کی وضاحت بظاہر ان قیاس آرائیوں کے جواب میں سامنے آئی ہے جو شیئرز کے حصول کی منظوری کے بعد پیدا ہوئیں، خاص طور پر ایسی اطلاعات جن میں یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ اس ڈیل کے نتیجے میں کمپنی کی مستقبل کی آپریشنل سمت یا اس کے اثاثوں کی ری ڈویلپمنٹ سے متعلق تبدیلی آ سکتی ہے۔
گروپ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسے معاملات پر عوامی گفتگو سوشل میڈیا قیاس آرائیوں کے بجائے مصدقہ معلومات اور آ فیشل بیانات کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں