ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

اسلام آباد 16 سینا پراجیکٹ کیلئے ہاشو گروپ رئیل اسٹیٹ ڈویژن اور مجاہد پراپرٹیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

▫️جوائنٹ وینچر کے تحت نیو بلیو ایریا میں ریٹیل، دفاتر، سروسڈ اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاؤسز پر مشتمل بلند و بالا بلڈنگ تعمیر کی جائے گی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
ہاشو گروپ رئیل اسٹیٹ ڈویژن اور مجاہد پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں "16 سینا" پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے جوائنٹ وینچر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور منصوبے کی بریفنگ کی تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی، جن میں ہاشو گروپ کے سی ای او اور ڈپٹی چیئرمین مرتضیٰ ہاشوانی، ہاشو گروپ رئیل اسٹیٹ ڈویژن کے سی ای او شاکر بھورا، چیف آپریٹنگ آفیسر سید سلیمان طاہر، چیف فنانشل آفیسر محمد فیضان اور مجاہد گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین و مجاہد پراپرٹیز کے سی ای او عاطف اکرام شیخ شامل تھے۔
تقریب میں ایف پی سی سی آئی اور متعلقہ چیمبرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جبکہ جوائنٹ وینچر کو سہولت فراہم کرنے والی شریعہ کمپلائنٹ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ ایڈوائزری فرم 'امانہ ڈاٹ پی کے' کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاکر بھورا نے "16 سینا" کو اسلام آباد کے بدلتے ہوئے شہری منظرنامے میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ 30 منزلوں تک تعمیر کیا جائے گا، جس میں وسیع پارکنگ سہولیات، ریٹیل فلورز، سروسڈ آفس سپیسز، لگژری سروسڈ رہائشی اپارٹمنٹس اور چھ خصوصی پینٹ ہاؤسز شامل ہوں گے۔
شاکر بھورا کے مطابق نیو بلیو ایریا میں پارکنگ ایک بڑا مسئلہ رہا ہے، اسی لیے 16 سینا کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ پارکنگ کے مسئلے کے حل کے ساتھ کاروباری اداروں، رہائشیوں اور وزٹرز کو جدید اور پریمیم شہری ماحول فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ اپنے منفرد آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے باعث نیو بلیو ایریا کی جدید ساخت، خوبصورتی اور شہری معیار میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ منصوبے میں ہاشو گروپ کے سگنیچر فوڈ آؤٹ لیٹس بھی شامل کیے جائیں گے۔
شاکر بھورا نے مزید کہا کہ منصوبے کی تمام انوینٹری ہاشو گروپ کے معیار کے مطابق تیار کی جائے گی۔ ان کے مطابق پرل کانٹینینٹل ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اور ہوٹل ون کے ذریعے ہاشو گروپ کو مہمان نوازی، معیار، آرام، سروس اور کسٹمر ایکسپیرینس کا وسیع تجربہ حاصل ہے، اور یہی معیار اس منصوبے میں بھی نظر آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہاشو گروپ اس منصوبے میں لیڈ پارٹنر کی ذمہ داری سنبھالے گا، جس میں کنسٹرکشن مینجمنٹ، ڈویلپمنٹ ایگزیکیوشن، سیلز اسٹریٹجی، برانڈنگ اور آپریشنل پلاننگ شامل ہے۔ دونوں شراکت دار منصوبے کو تین سال میں مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
شاکر بھورا نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم منصوبہ ہے اور دونوں پارٹنرز اس کے وژن اور تکمیل کے حوالے سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے فوراً بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایک امید افزا مارکیٹ کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں