تاریخ اشاعت: June 4, 2026 - 5:37 PM
Meezan Bank Disburses Rs1 Billion in Loans Under Apna Ghar Scheme
میران بینک: اپنا گھر سکیم کیلئے ایک ارب کے قرضےجاری
▫️ایزی ہوم ہاؤسنگ فنانس کے تحت اہم سنگ میل عبور، متوسط طبقے کیلئے گھر کی ملکیت کو آسان بنا دیا گیا
میزان بینک کے ایزی ہوم ہاؤسنگ فنانس نے وزیرِاعظم کے “اپنا گھر ہاؤسنگ فنانس پروگرام ” کے تحت ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک 1 ارب روپے کے قرضے جاری کر دیئے ہیں۔
بینک کے مطابق یہ کامیابی پاکستان حکومت کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد سستی رہائش کو فروغ دینا اور معاشرے کے کم سہولت یافتہ طبقوں کے لیے ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو بڑھانا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی بینک کے طور پر میزان بینک شریعت کے مطابق مالیاتی حل کے ذریعے گھر کی ملکیت کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر تنخواہ دار افراد اور متوسط آمدنی والے گھرانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
بینک ملک بھر میں اپنے 350 نامزد برانچوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اس پروگرام کے تحت ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جس کا خاص فوکس کم آمدنی اور تنخواہ دار صارفین کو اپنا گھر بنانے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دینا ہے۔
یہ سنگِ میل سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اس وسیع مقصد کا بھی حصہ ہے جس کا ہدف سستی رہائش کو فروغ دینا اور رسمی ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو بڑھانا ہے تاکہ مالی شمولیت، معاشی ترقی اور معیارِ زندگی میں بہتری کے قومی اقدامات کو تقویت مل سکے