ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

گل احمد انرجی گروپ کا پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر تعمیر کرنے کا اعلان، 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی

▫️منصوبے میں آئندہ تین سے چار سال کے دوران سرمایہ کاری 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور مقامی ڈیٹا سروسز کی طلب میں اضافہ متوقع

کراچی | ری نیوز پاکستان
گل احمد انرجی گروپ کے وینچر کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر نے 23 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے پاکستان کا سب سے بڑا ٹئیر تھری ڈیٹا سینٹر تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس سہولت کے کمرشل آپریشنز 2027 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر کا کہنا ہے کہ منصوبے میں آئندہ تین سے چار سال کے دوران مجموعی سرمایہ کاری 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، کیونکہ کمپنی پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اپنا انفراسٹرکچر وسیع کرے گی۔
یہ اعلان کیو سمٹ میں کیا گیا، جہاں کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر نے ہواوے پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ اس شراکت داری کے تحت دونوں ادارے ڈیٹا سینٹر کی ترقی کے ساتھ ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر کام کریں گے، جس کا مقصد پاکستان کے وسیع تر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈے کو معاونت فراہم کرنا ہے۔
کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر کے چیئرمین دانش اقبال نے کہا کہ پاکستان ابھی مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ابتدائی مرحلے میں ہے، تاہم ملک پہلے ہی اس شعبے سے متعلق ٹیکنالوجیز اور سروسز پر سالانہ 70 کروڑ سے 80 کروڑ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ ان کے مطابق کاروباری اداروں، سرکاری و نجی اداروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھنے کے باعث کمپیوٹنگ پاور کی طلب تیزی سے بڑھے گی۔
دانش اقبال نے خبردار کیا کہ اگر مقامی انفراسٹرکچر تیزی سے تیار نہ کیا گیا تو پاکستان کمپیوٹنگ صلاحیت اور ڈیٹا سروسز کے لیے بیرونی ذرائع پر مزید انحصار کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سینٹرز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، تاکہ پاکستان مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ سروسز اور ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ کی مستقبل کی طلب پوری کرنے کے قابل ہو سکے۔
کمپنی کے مطابق مقامی ڈیٹا سینٹر صلاحیت کی طلب پہلے ہی نمایاں ہے اور آنے والے عرصے میں اس میں مزید اضافہ متوقع ہے، کیونکہ کاروباری ادارے، ہسپتال، تعلیمی ادارے، مالیاتی ادارے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اپنی سرگرمیاں کلاؤڈ بیسڈ سسٹمز پر منتقل کر رہے ہیں۔
اس منصوبے سے بیرون ملک ڈیٹا انفراسٹرکچر پر انحصار کم کرنے، مقامی ڈیجیٹل صلاحیت بہتر بنانے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن معاشی مسابقت کا بنیادی عنصر بنتی جا رہی
ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں