ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

اگنائٹ کا سیالکوٹ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر قائم کرنے کا معاہدہ

▫️نیا انکیوبیشن سینٹر سپورٹس ٹیک، سرجیکل ٹیکنالوجیز، ای کامرس، مصنوعی ذہانت، انڈسٹری اور برآمدات سے منسلک جدت کو فروغ دے گا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت کام کرنے والے ادارے اگنائٹ نے موبی لنک بینک کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کے ساتھ نیشنل انکیوبیشن سینٹر سیالکوٹ کے قیام اور آپریشن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ اس کنسورشیم میں سائبر ویژن انٹرنیشنل بھی شامل ہے۔
یہ اقدام پاکستان میں جدت، ٹیکنالوجی پر مبنی کاروبار اور سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت بڑے شہروں سے باہر بھی کاروباری مواقع اور جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ این آئی سی سیالکوٹ کو ملک کے اہم صنعتی اور برآمدی مرکز سیالکوٹ میں ٹیکنالوجی سے وابستہ اسٹارٹ اَپس، جدید کاروباری منصوبوں اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے دفاتر میں منعقد ہوئی، جس میں وزارت، اگنائٹ، موبی لنک بینک اور شراکت دار اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ این آئی سی سیالکوٹ کا قیام وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں جدت اور ڈیجیٹل کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور نوجوان کاروباری افراد کو درست وسائل، رہنمائی اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
سیالکوٹ کو عالمی سطح پر کھیلوں کے سامان، سرجیکل آلات، چمڑے کی مصنوعات اور موسیقی کے آلات کی صنعتوں کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ شہر ای کامرس، ڈیجیٹل تجارت اور برآمدات سے منسلک کاروباری سرگرمیوں کا بھی اہم مرکز بن کر ابھرا ہے۔ این آئی سی سیالکوٹ کا قیام روایتی صنعتی شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ٹولز اور اسٹارٹ اَپ پر مبنی جدت سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
حکام کے مطابق این آئی سی سیالکوٹ سالانہ 25 تک اسٹارٹ اَپس کو ایک منظم انکیوبیشن پروگرام کے تحت معاونت فراہم کرے گا۔ منتخب اسٹارٹ اَپس کو رہنمائی، کاروباری ترقی کی سہولیات، سرمایہ کاروں سے روابط، مارکیٹ تک رسائی، نیٹ ورکنگ مواقع اور اپنے منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے عملی معاونت فراہم کی جائے گی۔
اس مرکز سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے، صنعتی پیداوار میں بہتری لانے اور برآمدی مسابقت بڑھانے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔ اس کے ذریعے مقامی کاروباری ضروریات کے مطابق ایسے حل تیار کیے جائیں گے جو عالمی منڈی میں بھی قابلِ مقابلہ ہوں۔
اگنائٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد بلال عباسی نے کہا کہ این آئی سی سیالکوٹ پاکستان کے اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے مشن میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز کاروباری افراد کو اپنے جدید خیالات کو قابلِ توسیع کاروبار میں تبدیل کرنے میں مدد دے گا، جبکہ صنعتی اور برآمدی شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔
نیشنل انکیوبیشن سینٹر سیالکوٹ کا مقصد مقامی کاروباری افراد کو ایسی کمپنیاں قائم کرنے کے قابل بنانا ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔ این آئی سی سیالکوٹ کے پہلے کوہورٹ ون انکیوبیشن پروگرام کے لیے درخواستوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اسٹارٹ اَپس این آئی سی سیالکوٹ کی ویب سائٹ www.nicsialkot.com کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
موبی لنک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ ترقی صرف چند بڑے شہروں تک محدود نہ رہے بلکہ چھوٹے کاروباروں اور مختلف علاقوں تک مواقع کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدت کو قابلِ رسائی، جامع اور مقامی کاروباری حقائق سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی سیالکوٹ کے ذریعے موبی لنک بینک اور اس کے شراکت دار کاروباری افراد کو رہنمائی، ڈیجیٹل ٹولز، مالیاتی سہولیات اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کریں گے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔
اگرچہ یہ مرکز تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹارٹ اَپس کے لیے کھلا ہوگا، تاہم سیالکوٹ کی صنعتی خصوصیات سے مطابقت رکھنے والے منصوبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ان میں اسپورٹس ٹیکنالوجیز، ہیلتھ کیئر اور سرجیکل ٹیکنالوجیز، مینوفیکچرنگ انوویشن، ای کامرس، برآمدات کو سہولت دینے والے حل اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل صنعتیں شامل ہیں۔
یہ مرکز مصنوعی ذہانت، انڈسٹری 4.0، جدید مینوفیکچرنگ، اسمارٹ سپلائی چینز، ہیلتھ ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل کامرس جیسے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں بھی جدت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
نیشنل انکیوبیشن سینٹر پروگرام پاکستان کے نمایاں ٹیکنالوجی انکیوبیشن اور ایکسیلریشن اقدامات میں شامل ہے۔ یہ پروگرام وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اور اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔ این آئی سیز ملک بھر میں علاقائی مراکز کے نیٹ ورک کے طور پر کام کرتے ہیں، جہاں نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور عالمی ایکسیلیریٹرز کے اشتراک سے پاکستان کے اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں