تاریخ اشاعت: April 13, 2026 - 5:55 PM
Saudi Arabia Likely to Invest $10 Billion in Oil Refinery Project in Gwadar
گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
▫️ منصوبے میں آ رامکو اور پاکستانی کمپنیوں کی 40 سے 45 فیصد تک شراکت زیر غور
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے سعودی عرب کی جانب سے تقریباً 10 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جسے ملک کے توانائی شعبے کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے ...
گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے سعودی عرب کی جانب سے تقریباً 10 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جسے ملک کے توانائی شعبے کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک رکھی جا سکتی ہے، جبکہ اس منصوبے میں پاکستانی کمپنیوں کی 40 سے 45 فیصد تک شراکت متوقع ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی معروف آئل کمپنی آرامکو پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریفائنری کے قیام پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بڑے منصوبے کو سرمایہ کاروں کیلئے مزید پرکشش بنانے کیلئے 20 سالہ ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملنے کی امید ہے۔
اس منصوبے میں شامل ہونے والی پاکستانی کمپنیوں میں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) شامل ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق گوادر میں اس نوعیت کی ریفائنری کے قیام سے نہ صرف ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ برآمدات، روزگار اور علاقائی معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔