ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

قائداعظم بزنس پارک اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سستی گیس کی فراہمی کی منظوری

▫️پیڈمک بورڈ کے 173ویں اجلاس میں زیرو پوائنٹ تک گیس سپلائی، کمرشل سرگرمیوں اور دیگر منصوبوں کی منظوری

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے چیئرمین جاوید اقبال کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 173واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں قائداعظم بزنس پارک اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں زیرو پوائنٹ تک ارزاں نرخوں پر گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور سیکرٹری صنعت و تجارت عمر مسعود نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ دیگر اراکین میں ساجد سلیم منہاس، میاں نعمان کبیر، محمد احمد خان، شہزاد اعظم خان، ڈاکٹر شاہد رضا، سی ای او پیڈمک کیپٹن (ر) شعیب علی، سی او او علی معظم سید اور محکمہ خزانہ کے متعلقہ افسران شامل تھے۔
بورڈ نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں جامع مسجد کی توسیع، پیڈمک کے سکریپ اور اثاثہ جات کے تصرف، اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی۔ مزید برآں، قائداعظم بزنس پارک میں کمرشل ایریا کی فروخت اور کمرشل سرگرمیوں کے آغاز کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ صنعتی زونز میں زیرو پوائنٹ تک گیس کی فراہمی سے صنعتکاروں کو بروقت اور سستی گیس دستیاب ہوگی، جس سے پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیڈمک اپنے زیر انتظام صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں