ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

پاکستان کی ازبک سرمایہ کاروں کو سندھ کے اہم معاشی شعبوں میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

▫️پاکستان اور ازبکستان کا تجارت کے فروغ، بہتر روابط اور دوطرفہ تعاون میں توسیع کے عزم کا اعادہ

کراچی | ری نیوز پاکستان
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ازبک سرمایہ کاروں کو پاکستان بالخصوص سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ مختلف شعبوں میں غیر معمولی معاشی صلاحیت کا حامل ہے۔
انہوں نے یہ بات گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ازبک کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت نووئی ریجن کے گورنر نورمت ترسانوف کر رہے تھے۔ ملاقات میں ازبکستان کے سفیر علی شیر توختایف، چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا اور سہیل موتن بھی شریک تھے۔
گورنر سندھ نے دھابیجی سپیشل اکنامک زون (SEZ) کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، توانائی، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات اور کاروبار دوست ماحول فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کراچی کو پاکستان کا معاشی مرکز قرار دیتے ہوئے کراچی اور ازبکستان کے نووئی ریجن کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ باہمی تعاون سے تجارت اور صنعتی اشتراک کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
اس موقع پر گورنر نووئی ریجن نورمت ترسانوف نے سید محمد نہال ہاشمی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں نووئی ریجن خصوصاً تاشقند کے دورے کی دعوت دی، جسے گورنر سندھ نے قبول کر لیا۔ انہوں نے اپنے خطے کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کو اجاگر کرتے ہوئے ثقافتی تبادلوں، بزنس فورمز اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں رابطوں کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اور اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ لاہور اور اسلام آباد کے لیے جاری پروازوں کے علاوہ کراچی کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کی جائیں تاکہ تجارت اور آمدورفت میں سہولت ہو۔
ازبکستان کے سفیر علی شیر توختایف نے کہا کہ ازبک تاجر پاکستان سے ادویات، سرجیکل آلات، اسپورٹس گڈز، ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ازبکستان میں پاکستانی مویشیوں خصوصاً بھیڑ اور بکریوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی بھی بھرپور طلب موجود ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت تین ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ ازبکستان کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں، جو عوامی سطح پر روابط کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، ازبکستان کی سالانہ تجارت میں گزشتہ چار برسوں کے دوران 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے کاروباری برادری کو مزید سہولیات فراہم کرنے اور دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا، جو پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معاشی و تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں