تاریخ اشاعت: October 24, 2026 - 11:17 AM
British Land Pauses Major London Housing Development Amid Rising Costs and Weak Sales
لندن میں ہاؤسنگ مارکیٹ کا دباؤ، برٹش لینڈ نے بڑے رہائشی منصوبے کی تعمیر مؤخر کر دی
▫️ کینیڈا واٹر ری ڈیولپمنٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام روک دیا گیا، تیار شدہ فلیٹس کی سست فروخت اور بڑھتے اخراجات فیصلے کی بنیادی وجوہات
لندن | ری نیوز پاکستانبرطانیہ کی معروف پراپرٹی ڈویلپمنٹ کمپنی برٹش لینڈ نے جنوبی لندن کے کینیڈا واٹر ری ڈیولپمنٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تعمیر مؤخر کر دی ہے، جس کی بنیادی وجوہات تیار شدہ رہائشی یونٹس کی سست فروخت، تعمیراتی لاگت میں اضاف...
London | ReNews Pakistan
British Land has paused the second phase of its Canada Water regeneration project in south London, citing slow apartment sales, rising construction expenses and challenging property market conditions.
The developer completed the first phase earlier this year but has decided to defer further construction until market conditions improve.
The Canada Water regeneration scheme covers approximately 53 acres and had planning approval for more than 4,000 homes alongside commercial and community facilities.
The company may reconsider the project's development mix, potentially reducing the number of residential apartments while increasing commercial space.
The decision comes amid broader pressure on London's housing development sector, where labour shortages, higher material costs, regulatory requirements and weak sales have affected project viability.
Other major developers have also delayed, reduced or abandoned residential developments as they reassess investment returns.
Land Securities recently abandoned a redevelopment proposal for Lewisham shopping centre valued at approximately £1.5 billion, citing difficulties in achieving a viable development.
London continues to face a substantial housing supply challenge. Industry figures indicate that construction began on only 2,876 homes during the second quarter of 2026, against a government target of 88,000 additional homes annually.
The latest development highlights the growing gap between London's housing requirements and the commercial conditions needed to deliver new residential projects.
For developers and investors, construction costs, sales absorption and financing viability remain critical factors influencing decisions on major urban regeneration schemes.
لندن | ری نیوز پاکستان
برطانیہ کی معروف پراپرٹی ڈویلپمنٹ کمپنی برٹش لینڈ نے جنوبی لندن کے کینیڈا واٹر ری ڈیولپمنٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تعمیر مؤخر کر دی ہے، جس کی بنیادی وجوہات تیار شدہ رہائشی یونٹس کی سست فروخت، تعمیراتی لاگت میں اضافہ اور ہاؤسنگ مارکیٹ کی غیرموافق صورتحال بتائی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے منصوبے کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کیا تھا، تاہم دوسرے مرحلے پر تعمیراتی سرگرمیاں مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہونے تک روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کینیڈا واٹر منصوبہ تقریباً 53 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے، جہاں چار ہزار سے زائد رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
اب کمپنی منصوبے میں رہائشی یونٹس کی تعداد کم کرکے تجارتی استعمال کے لیے مختص جگہ بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لے سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لندن میں تعمیراتی صنعت کو مزدوری، خام مال اور ریگولیٹری تقاضوں کے بڑھتے اخراجات کا سامنا ہے، جس کے باعث متعدد بڑے ڈویلپرز اپنے منصوبوں کی رفتار کم کرنے یا انہیں مؤخر کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
اسی دوران Land Securities نے جنوب مشرقی لندن میں Lewisham شاپنگ سینٹر کی تقریباً ڈیڑھ ارب پاؤنڈ مالیت کی تعمیر نو کا منصوبہ بھی ترک کر دیا ہے۔
لندن میں رہائش کی بڑھتی ضروریات کے باوجود نئی تعمیرات کی رفتار حکومتی اہداف سے خاصی کم ہے۔ دستیاب صنعتی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں صرف 2 ہزار 876 رہائشی یونٹس کی تعمیر شروع ہوئی۔
برٹش لینڈکے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لندن میں بڑے ری ڈیولپمنٹ منصوبوں کی معاشی افادیت کا انحصار اب صرف رہائش کی طلب پر نہیں بلکہ تعمیراتی اخراجات، فروخت کی رفتار اور سرمایہ کاری کے ممکنہ منافع پر بھی بڑھ گیا ہے۔