Published: October 31, 2026 - 2:01 PM
USA: Real Estate Outlook for 2027 Points to Selective Investment and Changing Demand
امریکہ: 2027 کیلئے رئیل اسٹیٹ کے منظرنامے نے محتاط سرمایہ کاری اور بدلتی طلب کی نشاندہی کردی
▫️ Energy constraints, rent-control proposals and new federal limits are reshaping investment decisions
New York | ReNews International Correspondent In USA, the real estate investors face a market increasingly shaped by local policy, energy access and changing demand, according to Emerging Trends in Real Estate.
New York | ReNews International Correspondent
In USA, the real estate investors face a market increasingly shaped by local policy, energy access and changing demand, according to Emerging Trends in Real Estate. The report says 45% of respondents identified energy and grid constraints as a leading disruptor. The National Multifamily Housing Council is also engaged on rent-control measures in more than a dozen markets.
A federal law signed in July will restrict certain large institutional investors from purchasing single-family homes starting in January. The restrictions include exceptions for new construction and build-to-rent properties. In New York, zoning and tax changes have helped increase the number of Manhattan office-to-residential conversion projects starting construction. These projects covered 5 million square feet in 2025, up from 1.6 million square feet in 2023.
Dallas–Fort Worth retained the top position in the report’s market rankings, followed by Nashville, Miami and Raleigh–Durham. San Francisco rose from 45th place, with AI-assisted leasing contributing to a decline in office vacancy of more than 500 basis points from its peak.
“It is the year of the asset selector,” one managing director said, reflecting an outlook in which investment results may depend more on choosing properties suited to local conditions.
Demographic changes are also influencing real estate demand. Americans aged 33 to 38 form the country’s largest age group, numbering 28.9 million, and are entering years when household formation typically rises. Meanwhile, the oldest baby boomers turned 80 in 2026, supporting demand for senior housing. The report also notes that net domestic migration to the 10 metros with the largest gains fell 44% between 2019 and 2025, while births are down 16% from their 2007 peak. "Emerging Trends in Real Estate gives practitioners a trusted, evidence-based view of the forces reshaping our industry and the local market dynamics that will matter most in 2027,” said Urban Land Institute Global CEO Angela Cain.
One portfolio manager described the current period as a “golden age of asset management,” though the report notes that this optimism sits alongside falling profitability. It concludes that taking advantage of opportunities will require strong operational capabilities and a willingness to invest in properties that do not fit traditional real estate models.
نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل کارسپانڈنٹ
امریکہ میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کو ایسی مارکیٹ کا سامنا ہے جس پر مقامی پالیسیوں، توانائی تک رسائی اور طلب میں تبدیلیوں کے اثرات بڑھ رہے ہیں۔ "ایمرجنگ ٹرینڈز اِن رئیل اسٹیٹ" کے مطابق ایک حالیہ سروے میں شامل 45 فیصد افراد نے توانائی اور بجلی کے گرڈ کی گنجائش سے متعلق مسائل کو شعبے کے لیے بڑا خلل قرار دیا۔ نیشنل ملٹی فیملی ہاؤسنگ کونسل ایک درجن سے زائد مارکیٹوں میں کرایوں کو کنٹرول کرنے کی تجاویز پر بھی کام کر رہی ہے۔
اگلے برس جولائی میں دستخط کیے گئے ایک وفاقی قانون کے تحت بعض بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو جنوری سے سنگل فیملی گھروں کی خریداری پر پابندی کا سامنا ہوگا۔ تاہم، نئے تعمیر شدہ گھروں اور کرائے کے لیے تعمیر کیے جانے والے منصوبوں کو اس پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔ نیویارک میں زوننگ اور ٹیکس میں تبدیلیوں کے بعد مین ہیٹن میں دفاتر کو رہائشی عمارتوں میں تبدیل کرنے کے منصوبوں پر کام میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے منصوبوں کا رقبہ 2023 میں 1.6 ملین مربع فٹ تھا، جو 2025 میں بڑھ کر 5 ملین مربع فٹ ہوگیا۔
رپورٹ کی مارکیٹ درجہ بندی میں ڈلاس فورٹ ورتھ پہلے نمبر پر برقرار رہا، جبکہ نیش وِل، میامی اور ریلی ڈرہم بالترتیب اگلے نمبروں پر رہے۔ سان فرانسسکو 45ویں پوزیشن سے نمایاں طور پر اوپر آیا۔
رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی لیزنگ کے استعمال سے وہاں دفاتر کی خالی جگہوں کی شرح اپنی بلند ترین سطح سے 5 فیصد پوائنٹس سے زیادہ کم ہوئی۔ ایک منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا، “یہ اثاثوں کے انتخاب کا سال ہے۔” ان کے مطابق اب سرمایہ کاری کے نتائج کا انحصار مقامی حالات سے مطابقت رکھنے والی جائیدادوں کے انتخاب پر زیادہ ہوگا۔ ڈیموگرافک تبدیلیاں بھی رئیل اسٹیٹ کی طلب پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ امریکا میں 33 سے 38 سال کی عمر کے افراد سب سے بڑا عمر کا گروپ ہیں، جن کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ ہے۔ یہ گروپ ایسے برسوں میں داخل ہو رہا ہے جب عموماً نئے گھرانے بنانے کا رجحان بڑھتا ہے۔ دوسری جانب، بیبی بومر نسل کے سب سے عمر رسیدہ افراد 2026 میں 80 برس کے ہوگئے، جس سے سینئر ہاؤسنگ کی طلب میں اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 2019 سے 2025 کے دوران اندرونِ ملک نقل مکانی کے باعث سب سے زیادہ آبادی حاصل کرنے والے 10 میٹرو علاقوں میں نقل مکانی 44 فیصد کم ہوئی، جبکہ پیدائشوں کی تعداد 2007 کی بلند ترین سطح سے 16 فیصد نیچے آگئی۔ اربن لینڈ انسٹی ٹیوٹ کی عالمی چیف ایگزیکٹو انجیلا کین نے کہا، “ایمرجنگ ٹرینڈز اِن رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ افراد کو ان عوامل کی مستند اور شواہد پر مبنی تصویر فراہم کرتی ہے جو رئیل اسٹیٹ کو نئی شکل دے رہے ہیں، اور ان مقامی مارکیٹ رجحانات کی نشاندہی کرتی ہے جو 2027 میں اہم ہوں گے۔ایک پورٹ فولیو مینیجر نے موجودہ دور کو “اثاثوں کے انتظام کا سنہری زمانہ” قرار دیا، تاہم رپورٹ کے مطابق منافع میں کمی اس امید افزا تاثر کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی۔ رپورٹ کا نتیجہ ہے کہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مضبوط عملی صلاحیت اور ایسی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کی آمادگی درکار ہوگی جو روایتی رئیل اسٹیٹ کے معیار پر پوری نہ اترتی ہوں۔