تاریخ اشاعت: October 5, 2026 - 9:45 AM
Spain’s Housing Crisis Deepens as Thousands Protest Across More Than 50 Cities
سپین میں رہائشی بحران شدت اختیار کر گیا، 50 سے زائد شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج
▫️ مکانات کی بڑھتی قیمتوں، مہنگے کرایوں اور سستی رہائش کی قلت کے خلاف مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر مکمل ہڑتال کی دھمکی
میڈرڈ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز سپین میں مکانات کی بڑھتی قیمتوں، مہنگے کرایوں اور سستی رہائش کی شدید قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ملک کے 50 سے زائد شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں حکومت سے رہائشی بحران کے فوری حل اور عا...
Madrid | ReNews International Desk News
Thousands of people took to the streets across Spain to protest soaring home prices, high rents and a severe shortage of affordable housing, with demonstrations held in more than 50 cities demanding urgent government action to address the country’s growing housing crisis.
According to international media reports, large-scale rallies were held in several Spanish cities, including the capital Madrid, where around 70,000 people reportedly joined demonstrations against the rising cost of housing.
Protesters said the continued increase in property prices and rents had made it increasingly difficult for ordinary citizens, particularly low- and middle-income families, to secure adequate housing. They said the limited supply of affordable homes had further intensified the problem.
Demonstrators called on the government to introduce immediate and effective measures to tackle the housing crisis, ease the burden of rising rents and increase the availability of affordable homes for ordinary citizens.
Tensions escalated during protests in Valencia, where demonstrators clashed with police at some locations. Police used tear gas and rubber bullets to disperse protesters.
Participants warned that the protests could be expanded into a nationwide strike if the government failed to address their demands and take concrete measures to resolve the housing crisis.
The nationwide demonstrations have once again highlighted mounting concerns over housing affordability in Spain, with protesters arguing that access to housing is no longer merely an economic issue but an increasingly serious challenge to meeting a basic need, particularly for low- and middle income households.
میڈرڈ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
سپین میں مکانات کی بڑھتی قیمتوں، مہنگے کرایوں اور سستی رہائش کی شدید قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ملک کے 50 سے زائد شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں حکومت سے رہائشی بحران کے فوری حل اور عام شہریوں کے لیے کم قیمت گھروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ سمیت سپین کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ میڈرڈ میں تقریباً 70 ہزار افراد نے مظاہروں میں شرکت کی اور رہائش کے بڑھتے اخراجات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مکانات کی قیمتوں اور کرایوں میں مسلسل اضافے نے عام شہریوں، بالخصوص کم اور متوسط آمدن رکھنے والے خاندانوں کے لیے مناسب رہائش کا حصول مشکل بنا دیا ہے، جبکہ سستے اور قابل استطاعت گھروں کی محدود دستیابی نے مسئلے کو مزید سنگین کردیا ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رہائشی بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، کرایوں کے بڑھتے بوجھ کو کم کیا جائے اور عام شہریوں کے لیے قابل استطاعت رہائش کی دستیابی میں اضافہ کیا جائے۔
ویلنشیا میں احتجاج کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی اور بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔
احتجاج میں شریک افراد نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی اور رہائش کے مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی جاسکتی ہے۔
ملک گیر احتجاج نے سپین میں رہائش کے بڑھتے اخراجات اور قابل استطاعت گھروں کی قلت کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے، جہاں مظاہرین کا مؤقف ہے کہ موجودہ صورتحال میں رہائش محض معاشی مسئلہ نہیں رہی بلکہ کم اور متوسط آمدن والے شہریوں کے لیے بنیادی ضرورت تک رسائی کا مسئلہ بنتی جارہی ہے۔