Published: October 22, 2026 - 3:22 PM
Taxila Labour Complex Phase II Construction Begins After 19 Year Stoppage
ٹیکسلا لیبر کمپلیکس فیز ٹو کی تعمیر 19 سال بعد شروع، ایک ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا
▫️ Federal Minister Chaudhry Salik Hussain lays foundation stone for Rs1.1 billion expansion, with Phase I units expected for allotment within two months.
Taxila : ReNews PakistanConstruction of Phase II of the Workers’ Welfare Fund Labour Complex on Hattar Road, Taxila, has formally begun after remaining stalled for nearly 19 years.
Taxila : ReNews Pakistan
Construction of Phase II of the Workers’ Welfare Fund Labour Complex on Hattar Road, Taxila, has formally begun after remaining stalled for nearly 19 years. Federal Minister for Overseas Pakistanis and Human Resource Development Chaudhry Salik Hussain laid the foundation stone on October 20, 2026, marking the start of a project estimated at Rs1.1 billion with a 24 month construction target.
The development aims to address the need for affordable family housing and supporting facilities for industrial workers in Taxila, Wah, and the Hattar industrial corridor. Phase II will cover 113,024 square feet and is planned to include a boys’ high school, a girls’ high school, a junior school, a shopping area, and other residential and community amenities. The project was initially launched in 2007.
In parallel, the 504 residential flats constructed under Phase I of the Labour Complex are expected to be handed over to eligible industrial workers within approximately two months from the announcement date. The minister also indicated that arrangements are being made for families of Pakistan Ordnance Factories workers who died in workplace incidents, including five additional flats for families affected by the August 2021 POF blast. Coordination with relevant departments is underway to finalize allotment and handover procedures.
ٹیکسلا | ری نیوز پاکستان
ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت ٹیکسلا میں ہٹڑ روڈ پر واقع لیبر کمپلیکس کے فیز ٹو کی تعمیر تقریباً 19 سال کے طویل تعطل کے بعد باضابطہ طور پر شروع کردی گئی ہے۔ ایک ارب 10 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے تعمیر ہونے والا منصوبہ 24 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت صنعتی کارکنوں اور ان کے خاندانوں کیلئے تعلیمی، رہائشی اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے 20 اکتوبر 2026 کو ورکرز ویلفیئر فنڈ لیبر کمپلیکس فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے انہیں منصوبے کے تعمیراتی کام، مجوزہ سہولتوں اور تکمیل کے شیڈول کے بارے میں بریفنگ دی۔
منصوبے کی تفصیلات کے مطابق لیبر کمپلیکس فیز ٹو ایک لاکھ 13 ہزار 24 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہوگا، جہاں صنعتی کارکنوں کے بچوں کیلئے بوائز ہائی سکول، گرلز ہائی سکول اور جونیئر سکول قائم کیے جائیں گے۔ منصوبے میں شاپنگ ایریا سمیت دیگر رہائشی اور کمیونٹی سہولتیں بھی شامل ہیں۔
یہ منصوبہ ابتدائی طور پر 2007 میں شروع کیا گیا تھا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر تعمیراتی سرگرمیاں تعطل کا شکار رہیں۔ اب تقریباً دو دہائیوں بعد منصوبے پر دوبارہ عملی کام شروع کیا گیا ہے، جسے ٹیکسلا، واہ کینٹ اور ہٹڑ کے صنعتی علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور ان کے خاندانوں کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ صنعتی کارکن ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے خاندانوں کو مناسب رہائش، تعلیم اور بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی کارکنوں کیلئے شروع کیے گئے فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے تاکہ محنت کش طبقے کو ان سہولتوں سے حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر نے لیبر کمپلیکس کے فیز ون کے تحت تعمیر کیے گئے 504 رہائشی فلیٹس کی الاٹمنٹ اور حوالگی سے متعلق بھی اہم اعلان کیا۔