Published: November 11, 2026 - 11:01 AM
DHA Quetta Reports Major Development Progress in Sector A2
ڈی ایچ اے کوئٹہ کے سیکٹر اے ٹو میں ترقیاتی کاموں میں نمایاں پیش رفت
▫️ Cricket stadium, mosque, commercial facilities and residential construction mark significant progress as bridge work continues
Defence Housing Authority (DHA) Quetta has reported significant development progress in Early Bird Sector A2 between 2023 and 2026, highlighting the expansion of residential, commercial and community infrastructure.
Defence Housing Authority (DHA) Quetta has reported significant development progress in Early Bird Sector A2 between 2023 and 2026, highlighting the expansion of residential, commercial and community infrastructure.
According to DHA Quetta’s latest development update, the sector has undergone substantial transformation, with sports facilities, a mosque, commercial projects, residential construction and road connectivity improvements. Among the major developments is Chiltan Cricket Stadium, inaugurated in April 2026. The stadium features five international-standard cricket pitches and has a reported seating capacity of 3,000 spectators.
Masjid-e-Quba has also been inaugurated, with capacity for approximately 1,000 worshippers, including a dedicated prayer area for women. The authority has also reported progress on its first commercial plaza, interior development at DHA Commercial Lab and ongoing construction of residential houses.
Meanwhile, construction of the Sector A2 Bridge continues, with the project intended to improve connectivity near the Jinnah Entrance and Jinnah Expressway. The latest update follows DHA Quetta’s September 2026 possession ceremony, during which 936 residential and commercial plots were handed over across Sectors A1, A2 and A3.
DHA Quetta says the developments reflect the sector’s transformation since 2023. However, the authority has not confirmed the completion of the entire sector or announced a final completion date for the Sector A2 Bridge.
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کوئٹہ نے ارلی برڈ سیکٹر اے ٹو میں 2023 سے 2026 کے دوران ترقیاتی کاموں میں نمایاں پیش رفت کی اطلاع دی ہے۔ اس عرصے میں رہائشی، تجارتی، کھیلوں اور اجتماعی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ سڑکوں کے رابطہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کیا گیا ہے۔
ڈی ایچ اے کوئٹہ کی تازہ ترین ترقیاتی رپورٹ کے مطابق سیکٹر اے ٹو میں گزشتہ تین برسوں کے دوران نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ ان میں کھیلوں کی سہولیات کی تعمیر، مسجد کا قیام، تجارتی منصوبوں پر پیش رفت، رہائشی مکانات کی تعمیر اور آمدورفت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہے۔
سیکٹر کے اہم منصوبوں میں چلتن کرکٹ سٹیڈیم بھی شامل ہے، جس کا افتتاح اپریل 2026 میں کیا گیا۔ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی پانچ کرکٹ پچز تیار کی گئی ہیں، جبکہ اس میں تقریباً 3 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش بتائی گئی ہے۔ اسی طرح مسجدِ قبا کا بھی افتتاح کیا جا چکا ہے، جہاں تقریباً ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔ مسجد میں خواتین کے لیے نماز کی علیحدہ جگہ بھی مختص کی گئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق سیکٹر میں پہلے کمرشل پلازہ کی تعمیر پر بھی پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ ڈی ایچ اے کمرشل لیب کے اندرونی ترقیاتی کاموں اور رہائشی مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب سیکٹر اے ٹو پل کی تعمیر بھی جاری ہے۔ اس منصوبے کا مقصد جناح انٹرنس اور جناح ایکسپریس وے کے قریب رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانا اور سیکٹر تک آمدورفت کی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔
یہ ترقیاتی پیش رفت ستمبر 2026 میں ڈی ایچ اے کوئٹہ کی جانب سے قبضے دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریبِ کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں سیکٹرز اے ون، اے ٹو اور اے تھری کے مجموعی طور پر 936 رہائشی اور کمرشل پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کے حوالے کیا گیا تھا۔
ڈی ایچ اے کوئٹہ کے مطابق جاری ترقیاتی سرگرمیاں 2023 کے مقابلے میں سیکٹر اے ٹو میں آنے والی نمایاں تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ تاہم اتھارٹی نے تاحال پورے سیکٹر کے ترقیاتی کام مکمل ہونے کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی سیکٹر اے ٹو پل کی تکمیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔