Published: November 6, 2026 - 12:01 PM
FBR Revises Property Valuation Rules for Islamabad’s Rural Areas and Abbottabad
ایف بی آر نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں اور ایبٹ آباد کے جائیداد نرخوں میں تبدیلی کردی
▫️
The Federal Board of Revenue (FBR) has revised property valuation rules for rural areas of the Islamabad Capital Territory (ICT) and issued a new schedule of fair market values for immovable property in Abbottabad.

The changes were notified on November 5, 2026, through two separate statutory regulatory orders (SROs). Under SRO 2061(I)/2026, the FBR amended SRO 644(I)/2026, issued on April 16, to link valuations in ICT’s rural areas to the latest rates notified by the Additional Deputy Commissioner (Revenue)/District Collector, Islamabad. The change means the applicable values will follow the collector’s updated rate tables rather than a fixed federal schedule.
Through SRO 2060(I)/2026, issued under Section 68 of the Income Tax Ordinance, 2001, the FBR replaced the Abbottabad valuation schedule notified in SRO 1679(I)/2024 on October 29, 2024. Under the revised Abbottabad schedule, residential open plots in Main Bazaar, Sadar Bazaar, Jinnah Masjid Bazaar, Sarafa Bazaar, Gurdwara Gali and Kutcheri Road are valued at Rs 1.25 million per marla. The rate for Abbottabad Bazaar is Rs 970,000 per marla, while residential plots on Iqbal Road are valued at Rs 800,000 per marla.
Commercial open plots in Main Bazaar and adjoining specified areas have been assigned the highest rate in the schedule, at Rs 5.8 million per marla. Commercial property in Abbottabad Bazaar is valued at Rs 4.4 million per marla, while the rate for Mansehra Road, from Fawara Chowk to Mian Gi Hotel, is Rs 4 million per marla.
Other commercial rates include Rs 3.1 million per marla for Jinnahabad, and Rs 3 million for Havelian Bazaar and Nathia Gali Main Road. College Road Mandian, Old College Road Mandian, Comsats Road, Murree Road and Changla Gali have been valued at Rs 2.5 million per marla.
The notification also sets age-based values for constructed residential and commercial properties. Buildings up to five years old carry a rate of Rs 2,000 per square foot; those more than five and up to 10 years old are valued at Rs 1,000 per square foot; and buildings older than 10 years are valued at Rs 500 per square foot. The revisions follow earlier changes to FBR property valuation tables, including reductions of up to 30 percent in Islamabad and lower rates in five Punjab cities.
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے دیہی علاقوں میں جائیداد کی ویلیو کے تعین کے قواعد میں ترمیم کردی ہے، جبکہ ایبٹ آباد میں غیر منقولہ جائیداد کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو کا نیا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
یہ تبدیلیاں 5 نومبر 2026 کو دو الگ الگ سٹیچوٹری ریگولیٹری آرڈرز (ایس آر اوز) کے ذریعے جاری کی گئیں۔ ایس آر او 2061(I)/2026 کے تحت ایف بی آر نے 16 اپریل 2026 کو جاری کردہ ایس آر او 644(I)/2026 میں ترمیم کرتے ہوئے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)/ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد کی وقتاً فوقتاً جاری کردہ تازہ ترین شرحوں سے منسلک کردیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد ان علاقوں میں جائیداد کی قدر کا تعین مقررہ وفاقی شیڈول کے بجائے ڈسٹرکٹ کلکٹر کی تازہ شرحوں کے مطابق ہوگا۔
ایس آر او 2060(I)/2026 کے ذریعے ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 68 کے تحت ایبٹ آباد کے لیے نیا ویلیوایشن شیڈول جاری کیا ہے۔ اس کے تحت 29 اکتوبر 2024 کو جاری کردہ سابقہ ایس آر او 1679(I)/2024 کی جگہ نئی قیمتیں نافذ ہوں گی۔ نئے شیڈول کے مطابق مین بازار، صدر بازار، جناح مسجد بازار، صرافہ بازار، گوردوارہ گلی اور کچہری روڈ میں رہائشی کھلے پلاٹ کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار روپے فی مرلہ مقرر کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد بازار میں یہ شرح 9 لاکھ 70 ہزار روپے، جبکہ اقبال روڈ پر 8 لاکھ روپے فی مرلہ ہے۔
کمرشل کھلے پلاٹوں میں مین بازار اور اس سے ملحقہ مخصوص علاقوں کی شرح سب سے زیادہ، 58 لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد بازار میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 44 لاکھ روپے فی مرلہ، جبکہ فوارہ چوک سے میاں جی ہوٹل تک مانسہرہ روڈ پر 40 لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کی گئی ہے۔
دیگر کمرشل علاقوں میں جناح آباد کے لیے 31 لاکھ روپے فی مرلہ، جبکہ حویلیاں بازار اور نتھیا گلی مین روڈ کے لیے 30 لاکھ روپے فی مرلہ کی شرح مقرر کی گئی ہے۔ کالج روڈ منڈیاں، اولڈ کالج روڈ منڈیاں، کامسیٹس روڈ، مری روڈ اور چھانگلہ گلی میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 25 لاکھ روپے فی مرلہ ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں تعمیر شدہ رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے لیے عمارت کی عمر کے مطابق فی مربع فٹ قیمتیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔ پانچ سال تک پرانی عمارت کی شرح 2,000 روپے فی مربع فٹ، پانچ سے 10 سال تک پرانی عمارت کی 1,000 روپے، جبکہ 10 سال سے زیادہ پرانی عمارت کی قیمت 500 روپے فی مربع فٹ ہوگی۔
ایف بی آر کی یہ تبدیلیاں جائیداد کی ویلیوایشن ٹیبلز میں حالیہ ردوبدل کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد میں جائیداد کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی گئی تھی، جبکہ پنجاب کے پانچ شہروں کے لیے بھی نرخ کم کیے گئے تھے۔