تاریخ اشاعت: March 24, 2026 - 11:50 AM
Reviews Eid Cleanliness Arrangements in Four Districts
عیدالفطر پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا چار اضلاع کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ
▫️سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور لاہور میں عید پلان پر عملدرآمد کا معائنہ
لاہور : ری نیوز پاکستان
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے عیدالفطر کے موقع پر چار اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
صوبائی وزیر نے ضلع سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجران...
Lahore: ReNews Pakistan
Punjab Minister for Local Government, Zeeshan Rafique, visited four districts on Eid al-Fitr to review sanitation arrangements and assess the implementation of the Eid cleanliness plan.
The minister toured Sialkot, Sheikhupura, Gujranwala, and Lahore, inspecting multiple locations, including Daska, Sialkot city, Gujranwala, Kamonki, Muridke, and Shahdara. Following visits to Daska and Sialkot, he proceeded to Gujranwala for further inspections.
In Gujranwala, Commissioner Syed Naveed Haider Shirazi, Deputy Commissioner Naveed Ahmed, and CEO of Gujranwala Waste Management Company Muhammad Qasim accompanied the minister and briefed him on ongoing operations.
Zeeshan Rafique reviewed sanitation measures in key areas, including Model Town, GT Road, Upper Chenab Canal, Tehsil Saddar, and Kamonki, ensuring that arrangements under the Eid plan were being effectively implemented.
On the occasion, he distributed sweets and Eid gifts among sanitation workers as part of Chief Minister Maryam Nawaz Sharif’s “Suthra Punjab” initiative, appreciating their efforts and dedication.
Expressing satisfaction over the cleanliness arrangements in Gujranwala, the minister stated that providing a clean environment to citizens remains a top government priority. He directed relevant authorities to ensure uninterrupted sanitation operations throughout the Eid holidays.
Residents also welcomed the improved arrangements, expressing hope that such cleanliness drives would continue on a regular basis beyond festive occasions.
لاہور : ری نیوز پاکستان
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے عیدالفطر کے موقع پر چار اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
صوبائی وزیر نے ضلع سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور لاہور کا دورہ کیا، جبکہ اپنے دورے کے دوران ڈسکہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، کامونکی، مریدکے اور شاہدرہ کے مختلف علاقوں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈسکہ اور سیالکوٹ شہر کے دورے کے بعد وہ گوجرانوالہ پہنچے جہاں اعلیٰ انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
گوجرانوالہ میں کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد قاسم نے وزیر بلدیات کو بریفنگ دی۔ ذیشان رفیق نے ماڈل ٹاؤن، جی ٹی روڈ، نہر اپر چناب، تحصیل صدر اور کامونکی میں عید صفائی پلان کے تحت جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت صفائی ورکرز میں مٹھائی اور عیدی بھی تقسیم کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
وزیر بلدیات نے گوجرانوالہ میں عید کے موقع پر صفائی کے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عید کے ایام میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
شہری حلقوں نے صفائی کے بہتر انتظامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت یہ اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رکھے جائیں گے۔