تاریخ اشاعت: June 4, 2026 - 11:05 AM
Punjab Farmers Receive Major Financial Support Through Kisan Card, Rs90 Billion Provided for Agricultural Inputs
پنجاب میں کسان کارڈ کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی سہولت، زرعی مداخل کیلئے کاشتکاروں کو 90 ارب روپے فراہم
▫️ 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کسان کارڈ جاری، گندم سیزن میں 100 ارب روپے سے زائد کاشتکاروں نے قرضوں کی بروقت ادائیگی کر کے 86 فیصد ریکوری کا ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے صوبے کے کاشتکاروں کو مالی خودمختاری، آسان زرعی قرضوں اور جدید زرعی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس کے نتی...
Lahore | ReNews Pakistan
The Punjab government has claimed that, under the vision of Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, the Kisan Card initiative is rapidly providing farmers across the province with financial independence, easy agricultural credit and access to modern farming facilities. The programme is helping farmers reduce their dependence on the traditional middleman system and enabling them to obtain agricultural inputs on time for their crops.
According to official figures, Kisan Cards have been issued in record numbers across Punjab for the first time, with more than 832,000 farmers benefiting from the facility so far. Through the Kisan Card, farmers have used loans worth Rs 2.54 billion, while during the wheat season they purchased agricultural inputs worth more than Rs100 billion.
According to the Agriculture Department, Rs67 billion was recoverable from 538,000 farmers under the Kisan Card programme. Of this amount, farmers repaid Rs57 billion in installments on time, setting what officials described as an impressive example of financial responsibility. Authorities said the recovery rate stood at 86 percent, calling it an important indicator of the success of the Kisan Card programme and the trust shown by farmers.
The scheme has also provided large-scale financial support for the Kharif crop. Official data shows that Rs 90 billion has been provided to farmers for agricultural inputs during the Kharif season, while 300,000 farmers have obtained inputs worth Rs 30 billion through the Kisan Card. The facility aims to ensure the timely availability of seeds, fertilizers, pesticides and other essential agricultural inputs in order to improve productivity and ease financial pressure on farmers.
Chief Minister Maryam Nawaz Sharif said the Kisan Card is changing the destiny of Punjab’s farmers. She said farmers in Punjab would no longer remain indebted to middlemen and would be able to live with dignity. The chief minister said it was her dream to see Punjab’s farmers on the path to financial independence and prosperity.
Maryam Nawaz Sharif further said that farmers had set an excellent example by repaying agricultural loans on time. She said the Punjab government is pursuing its mission to strengthen farmers through innovation, transparency and farmer friendly policies in the agriculture sector.
لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے صوبے کے کاشتکاروں کو مالی خودمختاری، آسان زرعی قرضوں اور جدید زرعی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں کاشتکاروں کو آڑھتی نظام پر انحصار کم کرنے اور اپنی فصلوں کے لیے بروقت زرعی مداخل حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ ریکارڈ تعداد میں کسان کارڈ جاری کیے گئے ہیں اور اب تک 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشتکار اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2 ارب 54 کروڑ روپے کے قرضے استعمال کیے، جبکہ گندم کے سیزن کے دوران 100 ارب روپے سے زائد مالیت کے زرعی مداخل خریدے گئے۔
محکمہ زراعت کے مطابق کسان کارڈ کے تحت پانچ لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب روپے قابل وصول تھے، جن میں سے کاشتکاروں نے 57 ارب روپے کی اقساط بروقت ادا کر کے شاندار مثال قائم کی۔ حکام کے مطابق یہ ریکوری 86 فیصد بنتی ہے، جسے کسان کارڈ پروگرام کی کامیابی اور کاشتکاروں کے اعتماد کا اہم ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
خریف کی فصل کے لیے بھی کسان کارڈ کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خریف فصل کے زرعی مداخل کے لیے 90 ارب روپے کاشتکاروں کو فراہم کیے گئے، جبکہ تین لاکھ کاشتکاروں نے 30 ارب روپے کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کیے۔ اس سہولت کا مقصد بیج، کھاد، زرعی ادویات اور دیگر ضروری مداخل کی بروقت فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور کسان کو مالی دباؤ سے نجات مل سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کاشتکار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا بلکہ سر اٹھا کر جیئے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کو مالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا ان کا خواب ہے۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ کاشتکار بھائیوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کر کے ذمہ داری اور اعتماد کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ ان کے مطابق حکومت پنجاب زراعت کے شعبے میں جدت، شفافیت اور کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے کاشتکار کو مضبوط بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔