تاریخ اشاعت: April 18, 2026 - 2:20 PM
Punjab Launches Phase II of Model Village Project, Targets Upgrade of 7,500 Villages
پنجاب میں ماڈل ولیج پراجیکٹ فیز ٹو کا آغاز، 7,500 دیہات کی اپ گریڈیشن کا ہدف مقرر کردیا گیا
▫️پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت 485 دیہات پر کام جاری ہے، جس پر 59 ارب روپے سے زائد لاگت آ رہی ہے
لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے دیہی ترقی کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے ماڈل ولیج پراجیکٹ کے فیز ٹو کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 7,500 دیہات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔
Lahore | ReNews Pakistan
The Government of Punjab has formally moved forward with the expansion of its Model Village Project, as Chief Minister Maryam Nawaz Sharif granted in principle approval to launch Phase II, aiming to upgrade 7,500 villages across the province.
The initiative is part of a broader strategy to improve living standards in rural areas through the provision of essential infrastructure and services.
Chairing a high level review meeting, the chief minister directed relevant authorities to develop clear timelines for all projects under Phase II and ensure transparency by documenting each village’s progress through “before and after” video evidence. The move is intended to strengthen accountability and track on ground improvements effectively.
Highlighting environmental and public health concerns, Maryam Nawaz set June 30 as the deadline for the cleaning of stagnant wastewater ponds, commonly known as chhappar, in villages. She also ordered the immediate repair and restoration of non functional water filtration plants, especially in areas facing water contamination and limited access to safe drinking water. Emphasising the importance of public welfare, she stated that access to clean drinking water is a fundamental right of every citizen.
Officials informed the meeting that a dedicated helpline, 1336, has been made operational to receive and address complaints related to water filtration facilities. The chief minister further instructed authorities to expedite the completion of water bottling plants in Khushab and Chishtian. Additionally, a cluster-based water supply scheme in Rajanpur has been given a firm completion deadline of May 15.
According to the official briefing, Phase I of the project, which covers 485 villages, is already underway with an estimated cost exceeding PKR 59 billion. Under this phase, villages are being equipped with essential infrastructure, including water supply systems, solar powered tube wells, drainage networks, and the rehabilitation and cleaning of wastewater ponds.
To further strengthen sanitation systems, the chief minister set August 31 as the deadline for the construction of septic tanks, which are expected to serve as natural filtration systems. Treated wastewater, after undergoing desilting, will be reused for agricultural purposes, contributing to water conservation and improved irrigation practices.
Reaffirming her government’s commitment, Maryam Nawaz Sharif said that transforming rural areas into model settlements remains a top priority. She stressed that residents of villages deserve equal access to development opportunities and basic services, underscoring the government’s vision of inclusive and sustainable growth across Punjab.
لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے دیہی ترقی کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے ماڈل ولیج پراجیکٹ کے فیز ٹو کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 7,500 دیہات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبوں کیلئے واضح ٹائم لائنز مرتب کی جائیں اور ہر گاؤں کی ترقی کو دستاویزی شکل دینے کیلئے “پہلے اور بعد” کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی لازمی بنائی جائے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے دیہی علاقوں میں ماحولیاتی اور صحت کے مسائل کے حل پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ 30 جون تک تمام دیہات میں کھڑے گندے پانی کے تالاب مکمل طور پر صاف کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فوری مرمت اور بحالی کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پانی آلودہ ہے اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صاف پینے کے پانی تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن 1336 فعال کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے خوشاب اور چشتیاں میں واٹر بوٹلنگ پلانٹس کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی جاری کی، جبکہ راجن پور میں کلسٹر بیسڈ واٹر سپلائی سکیم کو 15 مئی تک مکمل کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماڈل ولیج پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت 485 دیہات پر کام جاری ہے، جس پر 59 ارب روپے سے زائد لاگت آ رہی ہے۔ ہر ماڈل گاؤں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جن میں صاف پانی کی سپلائی، سولر ٹیوب ویلز، نکاسی آب کا نظام اور گندے پانی کے تالابوں کی صفائی شامل ہیں۔
مزید برآں وزیراعلیٰ نے 31 اگست تک سیپٹک ٹینکس کی تکمیل کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کی، جو قدرتی فلٹریشن سسٹم کے طور پر کام کریں گے۔ ان ٹینکس سے صاف ہونے والا پانی ڈی سلٹنگ کے بعد زرعی مقاصد کیلئے دوبارہ استعمال کیا جائے گا، جس سے نہ صرف پانی کی بچت ہوگی بلکہ زرعی پیداوار میں بھی بہتری آئے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کو ماڈل بستیوں میں تبدیل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دیہات میں رہنے والے افراد کو بھی ترقی اور بنیادی سہولیات میں برابر کا حق حاصل ہے۔