تاریخ اشاعت: April 24, 2026 - 12:28 PM
Punjab Government Launches Major Agricultural Initiative: “Apna Khet, Apna Rozgar Scheme” Portal Officially Inaugurated
پنجاب حکومت کا بڑا زرعی اقدام: ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا افتتاح کردیا گیا
▫️160 ارب روپے کے منصوبے کے تحت 1.24 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کی تقسیم، 2 مئی سے درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی
لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں زرعی ترقی اور دیہی معیشت کے استحکام کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے بے زمین د...
Lahore | ReNews Pakistan
Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif has taken a significant step toward agricultural development and strengthening the rural economy by officially inaugurating the “Apna Khet, Apna Rozgar Scheme” portal. The initiative aims to provide agricultural land to landless rural families across the province, enabling them to earn a dignified livelihood while boosting agricultural productivity.
According to officials, the scheme carries an estimated value of around Rs 160 billion. Under the programme, 13,812 agricultural lots have been allocated across various districts of Punjab, benefiting approximately 88,780 families. In addition, 16,685 lots in the Cholistan region will provide employment opportunities to 101,111 families.
Each successful applicant will be allotted agricultural land valued between Rs 2.5 million and Rs 4 million for cultivation purposes. Furthermore, a one time settlement and cultivation grant ranging from Rs 50,000 to Rs 250,000 per acre will also be provided to facilitate initial farming activities.
The project has identified over 124,000 acres of agricultural land, selected carefully based on water availability and soil fertility. The land will be granted to successful farmers for a period of 10 years, strictly for agricultural use only, with no permission for permanent construction.
Applications will be accepted through the official portal from May 2 to May 18, while the appeal process will remain open from June 1 to June 8. The final list of successful applicants will be issued on June 19, and land distribution will begin on June 30.
In case of a large number of applicants, selection will be carried out through a lottery system to ensure transparency. To ensure effective monitoring, each land allotment will be linked with an agriculture officer and an intern, while assistant commissioners and agriculture department teams will conduct biannual inspections to review farming activities.
The project is being widely regarded as a major step toward strengthening the rural economy, creating employment opportunities for the unemployed, and increasing agricultural output across the province.
لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں زرعی ترقی اور دیہی معیشت کے استحکام کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے بے زمین دیہی خاندانوں کو زرعی زمین فراہم کی جائے گی تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق اس سکیم کی مجموعی مالیت تقریباً 160 ارب روپے ہے، جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں 13 ہزار 812 زرعی لاٹس مختص کیے گئے ہیں، جن سے 88 ہزار 780 خاندان مستفید ہوں گے۔ اسی طرح چولستان کے علاقے میں 16 ہزار 685 لاٹس کے ذریعے ایک لاکھ ایک ہزار 111 خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ہر کامیاب درخواست گزار کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی زمین کاشت کے لیے دی جائے گی، جبکہ آباد کاری اور کاشتکاری کے آغاز کیلئے فی ایکڑ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک ون ٹائم گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
منصوبے کے تحت ایک لاکھ 24 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں پانی کی دستیابی اور زمین کی زرخیزی کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔ زمین کامیاب کاشتکاروں کو 10 سال کی مدت کے لیے دی جائے گی، تاہم اس کا استعمال صرف زرعی مقاصد تک محدود ہوگا اور کسی قسم کی پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔
درخواستیں جمع کرانے کا عمل 2 مئی سے 18 مئی تک جاری رہے گا، جبکہ اعتراضات اور اپیلوں کا مرحلہ یکم جون سے 8 جون تک ہوگا۔ حتمی فہرست 19 جون کو جاری کی جائے گی اور 30 جون سے زمین کی تقسیم کا آغاز ہوگا۔
اگر درخواست دہندگان کی تعداد زیادہ ہوئی تو انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ منصوبے کی شفافیت اور مؤثر نگرانی کے لیے ہر لاٹ کے ساتھ زرعی افسر اور انٹرنی منسلک کیا جائے گا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں سال میں دو مرتبہ معائنہ کرکے کاشتکاری کے عمل کا جائزہ لیں گی۔
یہ منصوبہ دیہی معیشت کے استحکام، بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی اور زرعی پیداوار میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔