تاریخ اشاعت: November 16, 2026 - 1:01 PM
Rs 1 Billion Qalandarabad–Thandiani Road Project Gets Just Rs 22 Million in Annual Allocation
ایک ارب روپے کے قلندرآباد–ٹھنڈیانی روڈ منصوبے کے لیے سالانہ بجٹ میں صرف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے کی مجموعی لاگت کا صرف 2.2 فیصد مختص، فنڈز کی دستیابی اور بروقت تکمیل سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے
ایبٹ آباد (ری نیوز پاکستان): خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 2026-27 سے متعلق سامنے آنے والی منصوبہ جاتی معلومات کے مطابق ایبٹ آباد میں ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے قلندرآب...
ABBOTTABAD (ReNews Pakistan): According to project information reported from the Annual Development Programme (ADP) 2026/27 of the Planning and Development Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa, the Rs 1 billion Qalandarabad to Thandiani Road Project in Abbottabad has been allocated Rs 22 million for the current financial year, representing just 2.2 per cent of its estimated total cost.The project, included in the provincial government’s Khushal Hazara Programme, aims to improve road connectivity between the Karakoram Highway at Qalandarabad and the mountainous areas towards Thandiani, one of Abbottabad’s important tourist destinations.
Identified as Scheme No. 1851/261051, the project is officially titled Construction/Rehabilitation of Road from KKH Qalandarabad to Thandiyani Road via Tarnawai, Trerri, Maira Rehmat Khan Road, District Abbottabad.The proposed road covers approximately 15.30 kilometres, comprising the rehabilitation and improvement of an existing eight kilometre section from Qalandarabad (Mera Ban) to Riyala and the construction of a new 7.30 kilometre road from Riyala to Gali Mera Rehmat Khan through Pagha, Tareri and Shehzadey.The Communication and Works (C&W) Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa, is identified as the sponsoring department, while C&W Highway Division Abbottabad is responsible for executing the project.The reported implementation period is 36 months, with cost estimates prepared according to MRS 2025 First Bi-Annual rates.
Financial Allocations
The project’s estimated PC-I cost stands at Rs 1,000 million.According to the reported development programme figures, Rs 22 million has been allocated for financial year 2026/27, while Rs 489 million is envisaged for each of the following two financial years, 2027/28 and 2028/29.This means that approximately 97.8 per cent of the project’s estimated expenditure is scheduled for subsequent financial years.Although the allocation reflects the proposed financial phasing, the project’s timely completion will depend on the release of funds, administrative approvals and the commencement and progress of construction activities.
Connectivity and Regional Development
The proposed road is expected to improve accessibility between Qalandarabad, Tarnawai, Trerri, Maira Rehmat Khan and surrounding mountain settlements.
Through the existing road network, improved connectivity could also facilitate onward access towards Havelian Interchange on the Hazara Motorway (M-15), connecting local communities with wider regional transport routes.Better road infrastructure could reduce transportation difficulties for residents, improve the movement of agricultural products and commercial goods, and support economic activity in remote parts of Abbottabad district.
Tourism and Real Estate Potential
Thandiani is recognised for its scenic mountain landscapes, pine forests and tourism potential.
Improved access to the area could encourage investment in hotels, guest houses, resorts, restaurants and other tourism-related facilities.
The proposed road could also improve accessibility to residential and commercial properties along the route, potentially creating opportunities for local businesses and real estate development.
ایبٹ آباد (ری نیوز پاکستان): خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 2026-27 سے متعلق سامنے آنے والی منصوبہ جاتی معلومات کے مطابق ایبٹ آباد میں ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے قلندرآباد تا ٹھنڈیانی روڈ منصوبے کے لیے رواں مالی سال کے دوران صرف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت کا محض 2.2 فیصد بنتے ہیں۔ صوبائی حکومت کے خوشحال ہزارہ پروگرام میں شامل اس منصوبے کا مقصد قلندرآباد کے مقام پر شاہراہ قراقرم اور ایبٹ آباد کے اہم سیاحتی مقام ٹھنڈیانی کی جانب واقع پہاڑی علاقوں کے درمیان سڑکوں کے رابطے کو بہتر بنانا ہے۔
منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیم نمبر 1851/261051 کے تحت شامل کیا گیا ہے، جس کا سرکاری عنوان ضلع ایبٹ آباد میں شاہراہ قراقرم کے مقام قلندرآباد سے براستہ ترنواہی، تریڑی اور میرا رحمت خان، ٹھنڈیانی روڈ تک سڑک کی تعمیر و بحالی ہے۔ مجوزہ شاہراہ کی مجموعی لمبائی تقریباً 15.30 کلومیٹر ہے، جس میں قلندرآباد کے علاقے میرا بان سے ریالہ تک موجودہ 8 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بحالی اور ریالہ سے پاگھا، تریڑی اور شہزادے کے راستے گلی میرا رحمت خان تک 7.30 کلومیٹر طویل نئی سڑک کی تعمیر شامل ہے۔ منصوبے کا ذمہ دار ادارہ خیبرپختونخوا حکومت کا محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) ہے، جبکہ تعمیراتی کاموں پر عمل درآمد کی ذمہ داری سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے ڈویژن ایبٹ آباد کو سونپی گئی ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لیے 36 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے، جبکہ لاگت کا تخمینہ ایم آر ایس 2025 کے پہلے ششماہی نرخ نامے کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
مالی وسائل کی تقسیم
منصوبے کے پی سی ون کے مطابق مجموعی تخمینہ لاگت ایک ارب روپے ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے دستیاب اعداد و شمار کے تحت مالی سال 2026-27 کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مالی سال 2027-28 اور 2028-29 کے لیے بالترتیب 48 کروڑ 90 لاکھ روپے سالانہ کی فنڈنگ تجویز کی گئی ہے۔ اس طرح منصوبے کے مجموعی اخراجات کا تقریباً 97.8 فیصد آئندہ دو مالی سالوں میں خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اگرچہ یہ تقسیم منصوبے کے مجوزہ مالی شیڈول کی عکاسی کرتی ہے، تاہم اس کی مقررہ مدت میں تکمیل کا انحصار فنڈز کے بروقت اجرا، انتظامی منظوریوں، تعمیراتی سرگرمیوں کے آغاز اور کام کی رفتار پر ہوگا۔
علاقائی رابطوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی
مجوزہ قلندرآباد تا ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر سے قلندرآباد، ترنواہی، تریڑی، میرا رحمت خان اور ملحقہ پہاڑی آبادیوں کے درمیان آمدورفت کی سہولتیں بہتر ہونے کی توقع ہے۔ موجودہ سڑکوں کے نیٹ ورک کے ذریعے یہ منصوبہ ہزارہ موٹروے (ایم 15) کے حویلیاں انٹرچینج تک رسائی میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے، جس سے مقامی آبادیوں کو علاقائی اور قومی شاہراہوں کے وسیع تر مواصلاتی نظام سے منسلک ہونے میں مدد ملے گی۔ بہتر سڑکوں کی تعمیر سے دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کی سفری مشکلات کم ہونے، زرعی پیداوار اور تجارتی سامان کی نقل و حمل میں آسانی پیدا ہونے اور ضلع ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کا امکان ہے۔
سیاحت اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے امکانات
ٹھنڈیانی اپنے دلکش پہاڑی مناظر، چیڑ کے جنگلات اور قدرتی حسن کے باعث ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ علاقے تک رسائی بہتر ہونے کی صورت میں ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ریزورٹس، ریسٹورنٹس اور دیگر سیاحتی سہولتوں کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ مجوزہ شاہراہ کی تعمیر سے راستے میں واقع رہائشی اور تجارتی جائیدادوں تک رسائی بھی بہتر ہونے کی توقع ہے، جس سے مقامی کاروبار، سیاحتی سرگرمیوں اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ترقی کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔