ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وفاقی محتسب کی مداخلت سے 29 سال بعد شہری کو پلاٹ کا قبضہ مل گیا

▫️رحیم یار خان کے رہائشی مرزا حبیب اللہ خان نے 1997 میں کے آر ایل ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی سے پلاٹ خریدا تھا، تمام واجبات ادا کرنے کے باوجود قبضہ نہ مل سکا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی مداخلت سے کے آر ایل ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی نے ضلع رحیم یار خان کے ایک شہری کو 29 سال بعد پلاٹ الاٹ کر کے اس کا قبضہ دے دیا۔ طویل عرصے تک دفتروں اور سوسائٹی کے چکر لگانے والے شکایت کنندہ نے اپنا حق ملنے پر وفاقی محتسب اور ان کے افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے ایک نواحی گاؤں کے رہائشی مرزا حبیب اللہ خان نے 1997 میں روات، اسلام آباد میں واقع کے آر ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایک پلاٹ خریدا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے پلاٹ کے تمام واجبات ادا کر دیے تھے اور انہیں قبضے کا لیٹر بھی جاری کیا گیا، تاہم موقع پر پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا۔
شکایت کنندہ تقریباً 29 سال تک سوسائٹی اور مختلف متعلقہ دفاتر کے چکر لگاتے رہے، مگر انہیں ان کا حق نہ مل سکا۔ اسی دوران مرزا حبیب اللہ خان فالج کا شکار بھی ہو گئے، تاہم بیماری کے باوجود وہ اپنے پلاٹ کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھتے رہے۔
ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا۔ وفاقی محتسب کے دفتر میں تنازعات کے غیر رسمی حل کے پروگرام، آئی آر ڈی، کے تحت کیس درج کیا گیا اور کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ سمیت متعلقہ سوسائٹی سے رپورٹ طلب کی گئی۔
وفاقی محتسب میں کیس کی متعدد سماعتوں کے بعد بالآخر سوسائٹی نے شکایت کنندہ کو 31 مارچ 2026 کو بلاک ڈی میں 10 مرلے کا کارنر پلاٹ نمبر 362 الاٹ کر دیا اور اس کا قبضہ بھی فراہم کر دیا۔
شکایت کنندہ نے 4 مئی 2026 کو اپنے شکریے کے خط کے ساتھ تصدیق کی کہ وفاقی محتسب کی مداخلت سے انہیں 29 سال بعد ان کا حق مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی محتسب کا ادارہ موجود نہ ہوتا تو انہیں کبھی اپنا حق نہ مل پاتا۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں