ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب حکومت کا کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز آرڈیننس 1960 ختم کرنے کا فیصلہ، نیا قانون لانے کی تیاری

▫️بورڈ آف ریونیو نے کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز ایکٹ 2026 کا مسودہ تیار کر لیا، اراضی یکجائی کے پرانے نظام کو مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دیدی گئی

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے صوبے میں اراضی یکجائی کے پرانے قانونی نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز آرڈیننس 1960 کو منسوخ کر کے نیا قانون نافذ کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز ایکٹ 2026 کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے قانونی مسودے میں اراضی یکجائی کے پرانے نظام کو مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ کئی دہائیوں سے زیر التوا ریونیو معاملات کو نمٹایا جا سکے اور زمینوں کے ریکارڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔
مسودے کے تحت جن علاقوں میں کنسولیڈیشن سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں، وہاں ریکارڈ کی تکمیل اور عملی اقدامات ایک سال کے اندر مکمل کیے جائیں گے۔ اسی طرح جن منصوبوں پر 70 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے، ان کا باقی کام 180 دن میں مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
نئے قانون میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ جن موضع جات میں کنسولیڈیشن سکیموں پر 70 فیصد سے کم پیشرفت ہوئی ہے، انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے، تاکہ غیر مکمل اور طویل عرصے سے رکی ہوئی سکیموں کے باعث پیدا ہونے والی انتظامی پیچیدگیوں کو کم کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق مجوزہ قانون کا مقصد ریونیو نظام میں بہتری، اراضی ریکارڈ کی درستگی، زیر التوا معاملات کے حل اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے۔ نئے اقدامات سے زمینوں کی ملکیت، انتقالات اور ریکارڈ سے متعلق مسائل کو زیادہ شفاف اور منظم انداز میں نمٹانے میں مدد ملے گی۔
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تیار کردہ مسودہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کو بھجوایا جائے گا، جہاں قانونی ویٹنگ کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ منظوری کے بعد نیا قانون صوبے بھر میں نافذ کیا جائے گا۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں