تاریخ اشاعت: February 11, 2026 - 9:29 AM
First Public Auction of Residential and Commercial Plots 2026
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس کا سال 2026 کا پہلا نیلام عام
لاہور : حسنین اولکھ نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں منعقد کی گئی، جس میں مجموعی طور پر 3 ارب 28 کروڑ 13 لاکھ 81 ہزار 600 روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں کے با...
ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں منعقد کی گئی، جس میں مجموعی طور پر 3 ارب 28 کروڑ 13 لاکھ 81 ہزار 600 روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں کے باعث ادارہ ریونیو جنریشن میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، جبکہ وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد نے نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹرز ہاؤسنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے نیلامی کی نگرانی کی۔
ایل ڈی اے نے سال 2026 کے پہلے نیلام عام میں 61 رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ سائٹ، مارکی سائٹ، ہیلتھ اور ایجوکیشن سائٹس، پبلک یوٹیلٹی سائٹس اور سپورٹس کمپلیکس سیلون کے حقوقِ کرایہ داری نیلام کیے۔
فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں واقع کمرشل بلڈنگ کے حقوقِ کرایہ داری 8 کروڑ 20 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر 165 کمرشل زون، ایل ڈی اے ایونیو ون پٹرول پمپ سائٹ کے حقوقِ کرایہ داری 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں نیلام کیے گئے۔ پلاٹ نمبر 76، 77، 78 فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن پر واقع مارکی سائٹ کے حقوقِ کرایہ داری 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر 411 تا 416 اور 443 تا 448 بلاک ڈی ٹو جوہر ٹاؤن میں واقع مارکی سائٹ کے حقوقِ کرایہ داری 4 کروڑ 6 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کیے گئے۔
پلاٹ نمبر 90 سوک سنٹر سبزہ زار میں واقع ہیلتھ اور ایجوکیشن سائٹ کے حقوقِ کرایہ داری 86 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ والٹن روڈ، پیکجز ایریا میں تعمیر شدہ اسکول سائٹ کے حقوقِ کرایہ داری 42 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کیے گئے۔ پلاٹ نمبر 402 بلاک بی سبزہ زار میں واقع ہیلتھ اور ایجوکیشن سائٹ کے حقوقِ کرایہ داری 22 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر 50 اے ون اور 50 اے ٹو، رچنا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع ہیلتھ اور ایجوکیشن سائٹ کے حقوقِ کرایہ داری 31 لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر 808 بلاک ڈی جوبلی ٹاؤن ہیلتھ اور ایجوکیشن سائٹ کے حقوقِ کرایہ داری 33 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کیے گئے۔
پلاٹ نمبر 339 اے بلاک بی جوہر ٹاؤن کے حقوقِ کرایہ داری 27 لاکھ 50 ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔ سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس میں واقع لیڈیز سیلون کے حقوقِ کرایہ داری 4 لاکھ 40 ہزار روپے سالانہ میں نیلام کیے گئے۔ پلاٹ نمبر 251 بلاک ایف جوہر ٹاؤن اسپورٹس سائٹ کے حقوقِ کرایہ داری 19 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔
پبلک یوٹیلٹی سائٹ لیک سٹی بیلا ویسٹا گالف اسٹیٹ تھری 1 ارب 15 کروڑ 23 لاکھ 60 ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔ اے اے سیکٹر ڈی بحریہ ٹاؤن میں واقع مفادِ عامہ کا پلاٹ 42 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن کمرشل پلاٹ نمبر 427 بلاک ڈی ٹو 7 کروڑ 5 لاکھ روپے اور کمرشل پلاٹ نمبر 428 بلاک ڈی ٹو 7 کروڑ 65 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔
جوہر ٹاؤن کمرشل پلاٹ نمبر 291 بی بلاک کے 2 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار روپے، پلاٹ نمبر 291 سی بلاک کے 2 کروڑ 68 لاکھ 55 ہزار روپے اور پلاٹ نمبر 291 ڈی بلاک کے 2 کروڑ 95 لاکھ 20 ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر 132 بلاک ایف ون 72 لاکھ 3 ہزار روپے میں نیلام کیا گیا۔
جوبلی ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر 2 بلاک بی 18 کروڑ 40 لاکھ روپے اور کمرشل پلاٹ نمبر 123 کارنر بلاک اے 17 کروڑ 86 لاکھ 64 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ کمرشل پلاٹ نمبر 633/7 بلاک اے اور پلاٹ نمبر 633/8 بلاک اے 1 کروڑ 17 لاکھ 98 ہزار روپے فی پلاٹ میں نیلام ہوئے۔
ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر بزنس بے میں کمرشل پلاٹ نمبر 4، 5، 6، 7، 77 کارنر، 78، 79 اور 80 دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے 4 کروڑ 8 لاکھ روپے تک کی قیمتوں میں نیلام ہوئے۔
ایل ڈی اے ایونیو ون کمرشل زون میں پلاٹ نمبر 3، 17، 18، 19، 20 اور 21 تین کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار روپے سے 4 کروڑ 59 لاکھ 34 ہزار روپے تک نیلام ہوئے۔
کمرشل پلاٹ نمبر 62 سوک سنٹر سبزہ زار 6 کروڑ 31 لاکھ 95 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ علامہ اقبال ٹاؤن فروٹ منڈی کے پلاٹ نمبر 25 اور 13 بالترتیب 2 کروڑ 93 لاکھ 89 ہزار روپے اور 1 کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔
مصطفی ٹاؤن کے کمرشل پلاٹس نمبر 312، 313 اور 343 بالترتیب 55 لاکھ، 54 لاکھ 60 ہزار اور 59 لاکھ 51 ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔
رہائشی پلاٹس جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور تاج پورہ میں 86 لاکھ روپے سے 3 کروڑ 36 لاکھ روپے تک کی قیمتوں میں نیلام ہوئے۔
مجموعی طور پر سال 2026 کی پہلی نیلامی میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاہور میں کمرشل اور رہائشی جائیداد کی طلب برقرار ہے اور ترقیاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔