تاریخ اشاعت: February 16, 2026 - 10:47 AM
CBD PUNJAB OPENS 2026 WITH HIGH-IMPACT AUCTION, REAFFIRMING INVESTOR TRUST.
سی بی ڈی پنجاب کی سال 2026 کی پہلی کامیاب نیلامی، سی بی ڈی ایرینا اور این ایس آئی ٹی سٹی ریزڈینشیا کے پلاٹس نیلام.
▫️ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے سال 2026 کی پہلی نیلامی کامیابی سے منعقد کر کے شفافیت، معیاری منصوبہ بندی اور سرمایہ کاروں کے پائیدار اعتماد کی اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی| ری نیوز پاکستان نیلامی میں دو اہم اور پریمیم پلاٹس پیش کی گئیں جن میں سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں واقع سی بی ڈی ایرینا کا پلاٹ اور این ایس آئی ٹی سٹی ریزیڈینشیا-2 کا رہائشی پلاٹ شامل تھا۔ سی بی ڈی ای...
نیلامی میں دو اہم اور پریمیم پلاٹس پیش کی گئیں جن میں سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں واقع سی بی ڈی ایرینا کا پلاٹ اور این ایس آئی ٹی سٹی ریزیڈینشیا-2 کا رہائشی پلاٹ شامل تھا۔ سی بی ڈی ایرینا کا 10 کنال پر مشتمل پلاٹ 50 ملین روپے فی کنال کی مختص کردہ قیمت پر پیش کیا گیا۔ مسابقتی بولی کے بعد یہ پلاٹ *پلے ڈیم نے 70.07 ملین روپے فی کنال کے حساب سے حاصل کیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 700.7 ملین روپے رہی۔
اسی طرح 4.9 کنال پر مشتمل این ایس آئی ٹی سٹی ریزیڈینشیا-2 کا پلاٹ شعیب شفیق نے 590.45 ملین روپے کی حتمی بولی پر حاصل کیا، جو سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں معیاری رہائشی منصوبوں کی بڑھتی ہوئی طلب کا واضح ثبوت ہے۔
نیلامی میں 50 سے زائد بولیاں موصول ہوئیں، جو قومی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور سی بی ڈی پنجاب کے اسٹریٹجک اربن ڈویلپمنٹ ماڈل پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔ سخت مقابلے اور پریمیم قیمتوں نے سی بی ڈی پنجاب کے منصوبوں کی بڑھتی ہوئی قدر اور ساکھ کو مزید نمایاں کیا۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا:“2026 کی یہ کامیاب ابتدائی نیلامی سی بی ڈی پنجاب کے وژن، طرز حکمرانی اور معیارِ تکمیل پر سرمایہ کاروں کے غیر متزلزل اعتماد کا مظہر ہے۔ ہم عالمی معیار کی انفراسٹرکچر اور پائیدار معاشی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ لاہور کو علاقائی کاروباری مرکز بنایا جا سکے۔”
سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کہا:“اس نیلامی میں سرمایہ کاروں کا پُرجوش ردعمل ہمارے شفاف اور پیشہ ورانہ نظام کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم تمام سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں۔”
نیلامی کی تقریب میں سی بی ڈی پنجاب کے سینئر افسران بشمول ریاض حسین (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل)، علی نذیر ملک (ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس)، علی وقار شاہ (ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹر ریلیشنز)، وسیم صدیق (ڈائریکٹر مارکیٹنگ)، سمیر آفتاب سیال (ڈائریکٹر آرکیٹیکچر)، آصف اقبال (ڈائریکٹر مینجمنٹ اینڈ پلاننگ)، جواد احمد (ڈائریکٹر پروکیورمنٹ)، احمد ارمغان (ڈائریکٹر لیگل)، آصف بابر (ڈائریکٹر کنسٹرکشن) سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
سی بی ڈی پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ نیلامیوں کی رفتار برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو جدید کاروباری اور لائف اسٹائل مرکز بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔