تاریخ اشاعت: February 20, 2026 - 12:24 PM
PHATA Takes Key Step Toward Urban Development, Scheme Upgradation and Sustainable Financial Model
پھاٹا کا شہری ترقی، اسکیموں کی اپ گریڈیشن اور پائیدار مالی ماڈل کی جانب اہم قدم
▫️ڈی ڈی ڈبلیو پی نے 11 منصوبوں کے پی سی ون گورننگ باڈی میں پیش کرنے کیلئے منظور کرلیے۔
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان ڈی جی پھاٹا خواجہ محمد سکندر ذیشان کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس ہوا، ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان شریک...
ڈی جی پھاٹا خواجہ محمد سکندر ذیشان کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس ہوا، ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان شریک تھے۔ اجلاس میں پھاٹا کی مختلف ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی سے متعلق ترقیاتی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اسکیموں کی بحالی کے پی سی ون ، تکنیکی اور مالی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے گفتگو کرتے کہا منصوبوں سے ادارے کیلئے مستقل ریونیو اور مالی استحکام کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ بحالی منصوبوں سے انفراسٹرکچر کی بہتری اور رہائشی سہولیات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ بحالی اقدامات، پھاٹا کے اثاثوں کی قدر میں اضافے کی حکمت عملی ہے۔