تاریخ اشاعت: November 29, 2025 - 10:53 AM
Power restored to four Bahria Town Lahore projects after payment of outstanding dues
بحریہ ٹاؤن لاہور کے چار منصوبوں کی بجلی بقایاجات کی ادائیگی پر بحال
68 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کے بعد ایل ایس کو نے سپلائی بحال کر دی آخر ی تاریخ گزرنے پر بجلی منقطع، رہائشیوں کی شدید پریشانی اور احتجاج کی تیاری
( ری نیوز بیورو ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (ایل ایس کو) نے بحریہ ٹاؤن لاہور کے چار رہائشی منصوبوں کی بجلی بقایاجات کی ادائیگی کے بعد بحال کر دی۔ سوسائٹی نے مجموعی طور پر 68 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کیے، جس کے فوراً بعد بجلی کی فراہمی دوبا...
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (ایل ایس کو) نے بحریہ ٹاؤن لاہور کے چار رہائشی منصوبوں کی بجلی بقایاجات کی ادائیگی کے بعد بحال کر دی۔ سوسائٹی نے مجموعی طور پر 68 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کیے، جس کے فوراً بعد بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع ہو گئی۔
ایل ایس کو کے ترجمان نے بتایا کہ مرکزی بحریہ ٹاؤن (موہلنوال کے قریب) سمیت چاروں منصوبوں کی سپلائی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ بجلی کی اچانک بندش کے باعث رہائشیوں میں شدید تشویش پھیلی تھی اور جمعے کی نماز کے بعد احتجاج کی کال بھی دی گئی تھی۔
ایل ایس کو کے سی ای او رمضان بٹ کے مطابق بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ پہلے 21 نومبر تھی جسے سوسائٹی کی درخواست پر 23 نومبر تک بڑھایا گیا، اور پھر مزید مہلت بھی دی گئی۔ تاہم 27 نومبر کی حتمی تاریخ بھی گزر گئی اور ادائیگی نہ ہونے پر سپلائی منقطع کر دی گئی۔ ان کے مطابق مرکزی بحریہ ٹاؤن کے ذمے اکیلے 53 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات تھے۔
سی ای او نے بتایا کہ سوسائٹی نے ادائیگی کے بجائے عدالت سے رجوع کیا، مگر فیصلہ آنے سے پہلے ہی ایل ایس کو نے قواعد کے مطابق بجلی بند کر دی۔
یاد رہے کہ 2024 میں بھی بحریہ ٹاؤن کی بجلی 76 کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایا جات پر منقطع کی گئی تھی۔