تاریخ اشاعت: April 13, 2026 - 5:50 PM
Contractors Failing to Complete Projects on Time to Be Blacklisted: Bilal Yasin
وقت پر منصوبے مکمل نہ کرنے والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے گا: بلال یاسین
▫️ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر صوبائی وزیر کا اظہار برہمی، رفتار تیز کرنے کی ہدایت
لاہور | ری نیوز پاکستان وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامی...
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا پنجاب کے مختلف منصوبوں اور ان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نے ترقیاتی کاموں کی سست روی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹرز کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر کام کی رفتار میں اضافہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے کنٹریکٹرز اپنی افرادی قوت اور مشینری میں اضافہ کریں اور 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔
بلال یاسین نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں کام مکمل نہ کرنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کو جواز بنا کر قیمتیں بڑھانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔