ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

لاہور کی فضا زہریلی حد تک آلودہ شدید دھند اور کم ہوا نے شہر کو خطرناک اسموگ میں لپیٹ لیا

▫️ائیر کوالٹی انڈکس AQI 450 تک پہنچنے کا امکان ▫️شہریوں کو صبح اور رات کے اوقات میں گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

بدھ کی صبح لاہور میں درجہ حرارت میں کمی، فضاء کی غیر معمولی ساکن حالت اور حد نگاہ کم کرنے والی گھنی دھند نے مجموعی طور پر ایک ایسا میٹیرولوجیکل ماحول پیدا کر دیا جس میں معلق آلودہ ذرات اوپر اٹھنے کے بجائے سطح زمین کے قریب ہی مرتکز ہو گئے...

بدھ کی صبح لاہور میں درجہ حرارت میں کمی، فضاء کی غیر معمولی ساکن حالت اور حد نگاہ کم کرنے والی گھنی دھند نے مجموعی طور پر ایک ایسا میٹیرولوجیکل ماحول پیدا کر دیا جس میں معلق آلودہ ذرات اوپر اٹھنے کے بجائے سطح زمین کے قریب ہی مرتکز ہو گئے۔ ہوا کی رفتار میں نمایاں کمی کے باعث ڈسپرجن نہ ہونے سے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس تیزی سے بڑھا اور چند گھنٹوں کے اندر خطرناک سطحوں تک پہنچ گیا۔

محکمۂ ماحولیات کے تکنیکی تجزیے کے مطابق رات 12 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیانی عرصے میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 340 سے 450 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو عالمی ایئر کوالٹی معیارات کے تحت انتہائی خطرناک سطح تصور کیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی دباؤ کی موجودہ ساخت اور صبح کے وقت کم ہوا کے بہاؤ کے باعث آلودہ ذرات کا ارتکاز بڑھنے کا خدشہ برقرار رہے گا۔

دوپہر کے بعد متوقع طور پر ہوا کی رفتار 7 سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے سے آلودگی کے منتشر ہونے اور مجموعی معیارِ فضا میں جزوی بہتری کے امکانات موجود ہیں۔

مزید یہ کہ 2 بجے سے 5 بجے کے درمیان AQI کے 200 سے 275 تک نیچے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جسے ماہرین آج کے دن کا نسبتاً محفوظ اور کم خطرناک دورانیہ قرار دے رہے ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہر بھر میں انسدادِ اسموگ کاروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے اے آئی مانیٹرنگ، ڈرون سرویلنس اور چوبیس گھنٹے صنعتی معائنہ شروع کر دیا ہے تاکہ آلودگی پھیلانے والوں کا فوری سراغ لگایا جا سکے۔

سیف سٹی اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیموں نے کم معیار ایندھن، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور کچرا جلانے کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ روزانہ درجنوں چالان، فیلڈ انسپیکشن اور خلاف ورزیوں کی موقع پر روک تھام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے بہتری کی رفتار بڑھی ہے لیکن شہری تعاون کے بغیر مکمل کامیابی ممکن نہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کچرا، ٹائر اور دیگر فضلہ جلانے سمیت ہر قسم کے غیر قانونی صنعتی دھوئیں پر ’’زیرو ٹالرینس‘‘ پالیسی نافذ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں