ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

او پی ایف کا اوورسیز پاکستانیوں کی رئیل اسٹیٹ میں انویسٹمنٹ کے تحفظ کی ضمانت دینے پر غور

▫️ ضمانت دینے کا مقصد فراڈ کے خطرات کم کرنا ہے، ادارہ بیرون ملک پاکستانیوں کو صرف تصدیق شدہ منصوبوں میں انویسٹمنٹ کی سفارش کرے گا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) ایک بڑی پالیسی تبدیلی پر غور کر رہی ہے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد میں کی جانے والی انویسٹمنٹ کی حفاظت اور منصوبوں...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) ایک بڑی پالیسی تبدیلی پر غور کر رہی ہے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد میں کی جانے والی انویسٹمنٹ کی حفاظت اور منصوبوں کی تکمیل کی ضمانت کی ذمہ داری بھی ادارہ لے سکتا ہے۔
او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا نے بتایا کہ فاؤنڈیشن ایسے ہاؤسنگ منصوبوں کی جانچ پڑتال کر رہی ہے جن کے پاس این او سیز موجود ہیں اور جن کے پاس مناسب زمین بھی دستیاب ہے۔ اس عمل کے تحت او پی ایف ایسے منظور شدہ ڈویلپرز سے رابطہ کرے گا اور بیرون ملک پاکستانیوں کو صرف تصدیق شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی سفارش کرے گا، جبکہ یہ یقین دہانی بھی کرائی جائے گی کہ سرمایہ محفوظ رہے گا اور منصوبہ مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اکثر رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں دھوکہ دہی، منصوبوں کی تاخیر یا ڈویلپرز کی جانب سے وعدوں کی خلاف ورزی جیسے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس نئی تجویز کا مقصد ان خطرات کو کم کرنا اور پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر میں اعتماد بحال کرنا ہے، جو بلند منافع کے باعث اب بھی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش سمجھا جاتا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے لیے عدالتی اصلاحات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ ستمبر 2025 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اوورسیز شہریوں کے لیے خصوصی سہولت سیل قائم کیا تھا، جس کے تحت بیرون ملک پاکستانی براہِ راست اعلیٰ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔
او پی ایف نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے معمولی فیس کے عوض لازمی رکنیت متعارف کرائی جائے، جبکہ خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے۔ اس کے تحت ملک بھر کے تشخیصی مراکز کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو 30 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے، جبکہ ہوٹلوں میں قیام پر 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
سید قمر رضا نے مزید کہا کہ ترسیلاتِ زر کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے او پی ایف کے زیرِ انتظام ایک بینک کے قیام کی بھی تجویز زیر غور ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم 13 ملین پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مالی سال 2024–25 میں ترسیلاتِ زر ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور توقع ہے کہ یہ بڑھ کر 41 سے 42 ارب ڈالر تک جا سکتی ہیں۔
جولائی 2025 سے فروری 2026 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 26.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ فروری 2026 میں صرف ایک ماہ کے دوران 3.3 ارب ڈالر موصول ہوئے، جن میں سب سے زیادہ حصہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، برطانیہ اور امریکہ سے آیا۔
او پی ایف حکام کے مطابق عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر بیرون ملک پاکستانیوں سے روابط مزید مضبوط بنانا انتہائی ضروری ہے۔ ادارہ دنیا بھر میں اوورسیز کمیونٹی سے مسلسل رابطے میں رہنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ ان کے مختلف ممالک کے دورے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں، جن کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کرنا اور حکومتی پالیسیوں سے انہیں آگاہ کرنا ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں