تاریخ اشاعت: April 17, 2026 - 12:15 PM
Major Achievement by NAB Balochistan: State Land Worth Rs1.41 Trillion Recovered in Two Years
نیب بلوچستان کی بڑی کامیابی: دو سال میں 1 کھرب 41 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
▫️مجموعی طور پر 10.7 لاکھ ایکڑ ریاستی اراضی واگزار، کارروائیوں سے قومی خزانے کو کھربوں روپے کا فائدہ
کوئٹہ | ری نیوز پاکستان نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ دو سال کے دوران مجموعی طور پر 1 کھرب 41 ارب روپے مالیت کی ریاستی زمین واگزار کرالی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب ب...
نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ دو سال کے دوران مجموعی طور پر 1 کھرب 41 ارب روپے مالیت کی ریاستی زمین واگزار کرالی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے اپنے مینڈیٹ کے تحت قومی اثاثوں کے تحفظ، احتساب کے فروغ اور قانون کی بالادستی کے لیے مؤثر اقدامات کیے، جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے آزاد کرایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران تقریباً 10.2 لاکھ ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی جس کی مالیت 1.374 ٹریلین روپے بتائی جاتی ہے۔ اسی طرح رواں سال کے ابتدائی عرصے میں مزید 51,576 ایکڑ غیر قانونی طور پر قابض زمین بھی واپس حاصل کی گئی جس کی مالیت 36.54 ارب روپے ہے۔
مجموعی طور پر نیب بلوچستان کی ان کارروائیوں کے نتیجے میں 10.7 لاکھ ایکڑ ریاستی اراضی واگزار ہوئی جس کی مجموعی مالیت 1.41 ٹریلین روپے بنتی ہے۔
نیب حکام کے مطابق یہ کامیابیاں مضبوط ادارہ جاتی رابطے، مؤثر حکمت عملی اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہیں، جن سے نہ صرف قومی خزانے کو بڑا مالی فائدہ پہنچا ہے بلکہ احتسابی اداروں پر عوامی اعتماد بھی مزید مستحکم ہوا ہے۔