ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ریلوے رابطوں کی بحالی کا کام شروع

▫️پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ اور جہانگیرہ کے درمیان 62 کلومیٹر اہم ٹریک پر کام ہوگا

پشاور | ری نیوز پاکستان وفاقی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ٹرین سروس کی بحالی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جو صوبے میں ریلوے رابطوں کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک...

پشاور | ری نیوز پاکستان
وفاقی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ٹرین سروس کی بحالی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جو صوبے میں ریلوے رابطوں کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے بحالی منصوبے پر باقاعدہ پیش رفت کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اہم علاقوں کو دوبارہ ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنا اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
پہلے مرحلے میں 62 کلومیٹر طویل پشاور، نوشہرہ اور جہانگیرہ کے درمیان ریلوے ٹریک کی بحالی پر کام کیا جائے گا، جسے مجوزہ نیٹ ورک کا مرکزی حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسرے مرحلے میں نوشہرہ، مردان اور درگئی کے درمیان 65 کلومیٹر طویل ٹریک کی بحالی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مردان سے چارسدہ کے درمیان 27 کلومیٹر اور پشاور سے جمرود تک 18 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد کے مرحلے میں کوہاٹ سے جند تک 60 کلومیٹر طویل ریلوے سیکشن کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس دوران پاکستان ریلوے کے ورکنگ گروپ میں نمائندگی کے لیے تکنیکی ماہرین کی نامزدگی کا عمل بھی جاری ہے۔
حکام کے مطابق ریلوے سروس کی بحالی سے مسافروں کو سستی، محفوظ اور مؤثر سفری سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا اور پاکستان ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بحالی سے قبل قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ متعلقہ علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں تاکہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا عمل بلا رکاوٹ مکمل کیا جا سکے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں