ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ایم این جے روڈ سے برف ہٹانے کی کارروائی شروع، ناران جلد سیاحوں کیلئے کھلنے کا امکان

▫️چھ ماہ کی موسمی بندش کے بعد مانسہرہ ناران جلکھڈ روٹ کی بحالی کیلئے آپریشن جاری

مانسہرہ | ری نیوز پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مانسہرہ / ناران / جلکھڈ (ایم این جے) روڈ سے برف اور گلیشیئرز ہٹانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے، جس سے تقریباً چھ ماہ کی موسمی بندش کے بعد ناران کے سیاحوں کی...

مانسہرہ | ری نیوز پاکستان
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مانسہرہ / ناران / جلکھڈ (ایم این جے) روڈ سے برف اور گلیشیئرز ہٹانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے، جس سے تقریباً چھ ماہ کی موسمی بندش کے بعد ناران کے سیاحوں کیلئے جلد کھلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق شدید برفباری کے باعث نومبر گزشتہ سال سے بند اس شاہراہ کو بحال کرنے کیلئے مختلف مقامات پر بھاری مشینری تعینات کی گئی ہے، جو جمع شدہ برف کو ہٹا رہی ہے اور گلیشیئرز کو کاٹ کر راستہ صاف کر رہی ہے۔ ایم این جے روڈ خیبر پختونخوا کو وادی کاغان کے ذریعے گلگت بلتستان سے ملانے والی ایک اہم شاہراہ ہے، جسے سردیوں کے آغاز پر شدید موسمی حالات کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔
کاغان ہوٹلئرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حسین دین کے مطابق ناران اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کے درمیان ٹریفک آئندہ چند دنوں میں بحال ہونے کا امکان ہے، تاہم مکمل بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ آپریشن کی نگرانی کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیش رفت جاری ہے، لیکن موسم کی صورتحال اور باقی ماندہ برف کی مقدار کے پیش نظر مکمل بحالی میں مزید چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
دریں اثنا مقامی سٹیک ہولڈرز نے آئندہ سیاحتی سیزن کی تیاری کیلئے ناران واپسی شروع کر دی ہے۔ جھیل سیف الملوک اور دیگر سیاحتی مقامات تک رسائی تاحال بھاری برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے باعث محدود ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس سال بالائی وادی کاغان میں برفباری نسبتاً کم رہی، جس کے باعث ناران اور اس کے قریبی علاقوں جیسے بٹہ کنڈی تک برف ہٹانے کا کام معمول سے پہلے شروع ہو سکا۔
سیکیورٹی انتظامات بھی مرحلہ وار بحال کیے جا رہے ہیں۔ بسل، پلندرین، سوچھ، لیک روڈ، بٹہ کنڈی اور جلکھڈ میں پولیس چوکیوں کو سڑک کی بحالی کے ساتھ ساتھ فعال کیا جائے گا، جبکہ زیریں کاغان میں قائم پولیس اسٹیشن کو بھی جلد ناران منتقل کرنے کا امکان ہے تاکہ سیاحوں کی سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات بہتر بنائے جا سکیں۔
حکام کے مطابق ایم این جے روڈ کی مکمل بحالی سے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان زمینی رابطہ بحال ہو جائے گا، جو وادی کاغان میں موسم گرما کے سیاحتی سیزن کے آغاز کی علامت ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں