ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سیلاب 2025: پاکستان میں 33 لاکھ ملازمتیں متاثر، دیہی معیشت کو شدید دھچکا

▫️زرعی شعبہ شدید بحران کا شکار ، معاشی بحالی کے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں: آئی ایل او رپورٹ

لاہور | ری نیوز پاکستان
پاکستان میں 2025 کے سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 33 لاکھ ملازمتیں متاثر ہوئیں، جن میں دیہی مزدوروں اور زرعی شعبے کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ انکشاف انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی ایک نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
یہ جائزہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 14 سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں کیا گیا، جس کے مطابق روزگار کے نقصان کے حوالے سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ صوبے کے 9 اضلاع میں ملازمتوں کے ضیاع اور ذریعہ معاش کو شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی روزگار کے نقصانات میں تقریباً 78 فیصد حصہ دیہی علاقوں کا ہے، جو زرعی معیشت پر انحصار کرنے والی آبادی کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جبکہ سروسز اور صنعتی شعبے بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ صوبائی سطح پر معاوضے اور بحالی کی کوششوں نے فوری ریلیف فراہم کیا، تاہم یہ اقدامات مکمل طور پر لوگوں کے ذریعہ معاش بحال کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئے۔ اس لیے وسیع اور دیرپا بحالی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
آئی ایل او نے سفارش کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کیش فار ورک پروگرامز، مہارتوں کی تربیت، اور چھوٹے کسانوں و غیر زرعی کاروباروں کے لیے رعایتی قرضوں کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جائیں تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور مقامی معیشت کو بحال کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سیلاب نے خود روزگار افراد، دیہاڑی دار مزدوروں، چھوٹے کسانوں اور کمزور دیہی گھرانوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مستحکم آمدنی کی بحالی کے لیے ہدفی روزگار پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صوبائی حکومتوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات پر کام کر رہی ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کریں اور معاشی استحکام کو مضبوط بنائیں۔
پاکستان میں آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر گیر ٹونسٹول نے کہا کہ بحالی کے عمل میں روزگار کی بحالی کو مرکزی حیثیت دینی ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیلاب نے معاشی کمزوری میں اضافہ کیا ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آمدنی بحال ہو سکے اور مستقبل میں موسمیاتی آفات کے خلاف مضبوطی پیدا کی جا سکے۔
انہوں نے 2022 کے سیلاب کے بعد تیار کردہ "ورلڈ آف ورک کرائسز ریسپانس سٹریٹیجی" کو دوبارہ فعال کرنے پر بھی زور دیا تاکہ مستقبل میں بہتر اور مربوط ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔
یہ جائزہ ایک وسیع بحالی پروگرام کا حصہ ہے جسے اقوام متحدہ، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور عالمی بینک کی معاونت حاصل ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اس کی تکنیکی قیادت کر رہا ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں