تاریخ اشاعت: April 23, 2026 - 12:00 PM
Amid Criticism, Government Orders Inquiry Into Discos’ Expensive Off Grid Power Purchases
تنقید رنگ کے آ ئی : حکومت کا ڈسکوز کی مہنگی آف گرڈ بجلی کی خریداری پر تحقیقات کا حکم
▫️وفاقی وزیر توانائی کی غیر قانونی خریداری فوری بند کرنے اور ریگولیٹری قواعد پر عملدرآمد کی ہدایت
وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے نیشنل گرڈ سے باہر بجلی کی خریداری پر آزادانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ بعض یوٹیلٹیز نے ملکی اقتصادی میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگی بجلی خریدی۔
یہ اقدام بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی ردعمل میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہی نہیں ایک تھنک ٹینک اور صاحب الرائے افراد کی جانب سے بھی اس اہم ایشو پر حکومت کی توجہ مبذول کروانے پر زور دیا جارہا تھا۔ بدھ کو جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان کے مطابق بعض ڈسکوز نے چھوٹے بجلی گھروں اور کیپٹو پاور پلانٹس کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کے تحت قومی ٹیرف سے زیادہ نرخوں پر بجلی خریدی۔ یہ تمام لین دین نیشنل گرڈ سے باہر اور انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کے ذریعے روٹ کیے بغیر کیے گئے۔
حکومت نے ملوث ڈسکوز کے نام اور بجلی کی مقدار ظاہر نہیں کی اور کہا ہے کہ تفصیلات کو اس لیے خفیہ رکھا گیا ہے تاکہ انکوائری آزادانہ طور پر مکمل کی جا سکے۔
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے اس معاملے کا نوٹس اس وقت لیا جب ڈسکوز اور انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا۔ انہوں نے فوری طور پر میرٹ کے خلاف بجلی کی خریداری روکنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ مستقبل میں تمام خریداری نیپرا کے گرڈ کوڈ، ڈسٹری بیوشن کوڈ اور دیگر ریگولیٹری ہدایات کے مطابق کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بجلی گھروں اور کیپٹو پلانٹس سے بجلی صرف اسی صورت میں لی جائے جب وہ کم ترین لاگت کے اصول کے مطابق قومی اقتصادی میرٹ آرڈر پر پورا اترتے ہوں۔
وزارتِ توانائی نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام ڈسکوز انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کی پیشگی اجازت کے بغیر چھوٹے پاور پروڈیوسرز سے بجلی کی خریداری نہ کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی خریداری صرف اسی صورت میں جائز ہوگی جب وہ مقررہ نظام کے تحت قومی میرٹ آرڈر اور کم از کم لاگت کے اصول کے مطابق ہو۔