ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

زمین کا تحفظ آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی

▫️پاکستان کو ماحولیاتی آفات سے اربوں ڈالر نقصان، گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے سیلابی خدشات میں اضافہ

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ زمین کا تحفظ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کرۂ ارض کے تحفظ کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
زمین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ موسمیاتی آفات کے باعث ملک کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ 2022 کے تباہ کن سیلاب سے 3 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے اور انفراسٹرکچر کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کے اوسط درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات کی واضح علامت ہے۔ ہمالیہ اور قراقرم کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سیلاب کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔
سپیکر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج نہایت کم ہے، اس کے باوجود ملک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کو یقینی بنائے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں