ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب پی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 31 ارب روپے مالیت کے 12 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

▫️انفراسٹرکچر، صحت اور ریل منصوبوں کے لیے اہم سرمایہ کاری اولین ترجیحات

لاہور | ری نیوز پاکستان
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) نے رواں مالی سال کے 71ویں اجلاس میں 31 ارب روپے لاگت کے 12 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، جس سے پنجاب میں انفراسٹرکچر، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ترقیاتی عمل کو مزید تقویت ملے گی۔
لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر نعیم رؤف، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی، چیف اکنامسٹ، بورڈ ممبران اور مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
منظور کیے گئے انفراسٹرکچر منصوبوں میں گوجرانوالہ بائی پاس (اعوان چوک) سے ایم-2 خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج تک سڑک کی توسیع اور بہتری شامل ہے، جو انجیانوالہ لنک اور نوشہرہ ورکاں سے گزرتی ہے۔ 66 کلومیٹر طویل اس منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت تقریباً 1.95 ارب روپے رکھی گئی ہے۔ اسی طرح ضلع اٹک میں فتح جنگ ڈھلیاں تلہ گنگ روڈ سے کھرارال تک 4.10 کلومیٹر طویل ڈوئل کیرج وے کی تعمیر کی منظوری 2.24 ارب روپے کی لاگت سے دی گئی۔ کشمیری بازار کی توسیع کے نظرثانی شدہ منصوبے کی لاگت 6.03 ارب روپے سے زائد منظور کی گئی۔
صحت کے شعبے میں، صوبے کے ٹیچنگ اسپتالوں میں 150 آئی سی یو بیڈز، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری 1.49 ارب روپے سے دی گئی۔ اس کے علاوہ پی پی آئی سی-III پروگرام کے تحت راولپنڈی (5.86 ارب روپے)، فیصل آباد (4.83 ارب روپے)، گوجرانوالہ (4.51 ارب روپے)، ملتان (924 ملین روپے) اور سرگودھا (1.04 ارب روپے) کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی، جو صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
اجلاس میں ریلوے کے شعبے میں مستقبل کے منصوبوں کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز کی بھی منظوری دی گئی، جن میں پنجاب میں علاقائی ریلوے ٹریکس کے قیام کے لیے 1.39 ارب روپے اور لاہور سے راولپنڈی کے درمیان ہائی سپیڈ ریل منصوبے کے لیے 823.99 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید برآں پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹ کے تحت مراعاتی الاؤنس کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا، جو دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔
حکام کے مطابق یہ منظوری صوبے میں متوازن ترقی، بہتر عوامی خدمات اور پائیدار معاشی نمو کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں