ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب میں فلم سٹی اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ، 'نواز شریف آئی ٹی سٹی' میں جگہ مختص

▫️فلم سٹی، سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور پاکستان کے پہلے فلم سکول کے قیام کی منظوری، مریم نواز کی منصوبے میں خصوصی دلچسپی

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے صوبے میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے ایک اہم اور تاریخی اقدام کرتے ہوئے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کر دیا گیا ہے، جس کے تحت فلم سازی، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹری پروڈکشن کے شعبوں کو منظم اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو پنجاب کا پہلا فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور پاکستان ک پہلے فلم سکول کے قیام کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان منصوبوں کے لیے “نواز شریف آئی ٹی سٹی” میں باقاعدہ جگہ مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ اس سے متعلق ڈیزائن اور دیگر انتظامی امور پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک 8 رکنی خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو فلم سازوں کو مالی معاونت اور گرانٹس فراہم کرے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔
یہ کمیٹی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کام کر رہی ہے، جبکہ وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اس کے رکن ہیں۔ کمیٹی فلم سازوں کی درخواستوں، نئی فلموں کی پروڈکشن، نامکمل سکرپٹس، فنڈز کی تقسیم، اہلیت کے معیار اور باکس آفس انعامات سے متعلق فیصلے کرے گی۔
دوسری جانب پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت ایک جامع لائسنسنگ اور ریگولیٹری نظام متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بل کے مطابق اتھارٹی کو حکومت پنجاب مالی معاونت فراہم کرے گی جبکہ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔
بل میں یہ بھی شامل ہے کہ فلم، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا۔ مجوزہ بل کو دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے، جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد اسے حتمی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں