ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پٹرولیم قیمتوں کا عدم استحکام : کے پی میں اربوں مالیت کے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہوگئے

▫️تعمیراتی میٹریل اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافے کے باعث منصوبوں کی مجموعی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، ماہرین

پشاور | ری نیوز پاکستان
خیبر پختونخوا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ سرکاری محکموں کے مالی وسائل پر بھی اس کے نمایاں اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
حکام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی کے باعث ترقیاتی منصوبہ بندی متاثر ہو رہی ہے اور متعدد منصوبوں کی بروقت تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مختلف محکموں کے لیے مختص پٹرولیم بجٹ پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے، جس کے باعث بعض اداروں کو قبل از وقت فنڈز ختم ہونے کے خدشات لاحق ہیں۔
یہ صورتحال خاص طور پر ان سرکاری محکموں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے جو روزمرہ کے امور میں ٹرانسپورٹ اور فیلڈ آپریشنز پر انحصار کرتے ہیں۔ دوسری جانب اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے نئی لاگت کے تعین کے انتظار میں سست روی یا تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تعمیراتی میٹریل اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافے کے باعث منصوبوں کی مجموعی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ٹھیکیداروں اور متعلقہ اداروں کو مالی چیلنجز کا سامنا ہے۔
حکومتی سطح پر واضح پالیسی نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں بار بار کمی و بیشی نے غیر یقینی کیفیت کو جنم دیا ہے، جس کے نتیجے میں نئے ٹینڈرز جاری کرنا اور انہیں ایوارڈ کرنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی درست لاگت کا تخمینہ لگانا دشوار ہو گیا ہے، جبکہ صوبے میں کئی اہم منصوبوں پر کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور متعدد دیگر منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔
مجموعی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی غیر مستحکم قیمتوں اور میٹریل کی بڑھتی ہوئی لاگت نے صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں