ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سی بی ڈی پنجاب کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان اگلے مرحلے میں شامل

▫️صوبے کے بڑے شہروں میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ماڈل کے فروغ کیلئے فزیبلٹی سٹڈیز اور سٹریٹجک پلاننگ جاری

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے اپنے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) ماڈل کو صوبے کے دیگر بڑے شہروں تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، جس کے تحت راولپنڈی ، فیصل آباد اور ملتان کو اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ لاہور میں جاری فلیگ شپ منصوبے کو ملنے والے مثبت سرمایہ کار ی ردعمل کے بعد کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں سی بی ڈی پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے بتایا کہ اتھارٹی ان شہروں میں ماڈل کے نفاذ کیلئے فزیبلٹی سٹڈیز اور سٹریٹجک منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توسیعی منصوبے میں گوجرانولہ ، سیالکوٹ اور بہاولپور بھی شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو منظم انداز میں مرکوز کرنا، جدید کمرشل حب قائم کرنا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ لاہور سے باہر نئے معاشی مراکز قائم کر کے صوبے میں متوازن اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
عمران امین کے مطابق لاہور سی بی ڈی منصوبہ عملی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں روٹ 47، سی بی ڈی واک اور سی بی ڈی ایرینا جیسے اہم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ منصوبہ بندی سے عملدرآمد کی جانب پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے، جس میں بین الاقوامی ماہرین اور نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے۔
اتھارٹی کے مطابق مختلف شہروں میں سی بی ڈیز کا جال بچھانے سے صوبے کی معیشت کو تقویت ملے گی، نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے، انفراسٹرکچر بہتر ہوگا اور سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول میں بہتری آئے گی۔
دوسری جانب شہری منصوبہ بندی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی کامیابی کا دارومدار ہر شہر کی معاشی خصوصیات کے مطابق حکمت عملی اپنانے پر ہوگا۔ ڈاکٹر ناصر جاوید جو پنجاب اربن یونٹ کے سابق سی ای او بھی رہ چکے ہیں، کے مطابق سی بی ڈیز اس وقت مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں جب انہیں مقامی ویلیو چینز سے ہم آہنگ کیا جائے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل سروسز، راولپنڈی میں بیک آفس اور ٹیکنالوجی سروسز جبکہ ملتان میں لاجسٹکس اور زرعی پراسیسنگ کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک، خصوصاً امریکہ میں سی بی ڈیز نے شہری ترقی میں اہم کردار ادا کیا، تاہم ان کی کامیابی صرف انفراسٹرکچر تک محدود نہیں بلکہ مضبوط ادارہ جاتی نظام، مؤثر ٹرانسپورٹ، واضح ریگولیٹری فریم ورک اور ہنر مند افرادی قوت بھی ناگزیر عوامل ہیں۔
ڈاکٹر ناصر جاوید نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سی بی ڈی ماڈلز کی صرف ظاہری نقل کے بجائے ان کے بنیادی اصولوں جیسے مکسڈ یوز ڈویلپمنٹ، ٹرانزٹ اورینٹڈ پلاننگ اور مسابقتی معاشی شعبوں کے ساتھ انضمام کو اپنانا ہوگا۔
سی بی ڈی پنجاب کا یہ توسیعی منصوبہ تاحال ابتدائی مرحلے میں ہے، جبکہ تفصیلی فزیبلٹی رپورٹس کی روشنی میں ٹائم لائنز، سرمایہ کاری کے سٹرکچر اور ہر شہر کیلئے علیحدہ ترقیاتی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں