ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

شفاف ٹینڈرنگ سے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں 28 ارب روپے کی بچت ہوئی, پی ڈی پی جائزہ اجلاس میں انکشاف

▫️2050 تک کیلئے جامع شہری ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا جو پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرے گا، صوبائی وزیر بلدیات

لاہور ری نیوز پاکستان
حکومتِ پنجاب نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں شفاف ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے 28 ارب روپے کی نمایاں بچت حاصل کرلی ہے۔ یہ انکشاف پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کی۔
اجلاس کے دوران وزیر بلدیات نے کہا کہ اس بڑی بچت سے حکومتی شفافیت، مؤثر منصوبہ بندی اور وسائل کے بہتر استعمال کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہروں کیلئے منظور شدہ 55 سکشن مشینوں میں سے 46 حاصل کرلی گئی ہیں، جبکہ 55 جیٹنگ مشینوں اور 100 ڈی واٹرنگ سیٹس کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح 77 ڈی سلٹنگ مشینوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جدید مشینری کی فراہمی سے بالخصوص مون سون کے دوران شہری سیلاب کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیر بلدیات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر شہروں میں زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس کا جال بچھایا جا رہا ہے، جو سڑکوں کے کنارے تعمیر کیے جائیں گے تاکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی ممکن ہو سکے اور ذخیرہ شدہ پانی کو ضرورت کے وقت استعمال میں لایا جا سکے۔
ذیشان رفیق نے مزید بتایا کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 61 موجودہ ڈسپوزل سٹیشنز کی بحالی کے ساتھ ساتھ 56 نئے اسٹیشنز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت 2050 تک کے لیے جامع شہری ماسٹر پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے، جو پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پائپ لائننگ کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کر دی گئی ہے اور مختلف شہروں میں اس کے پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں۔ "خوبصورت پنجاب" پروگرام کے تحت لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں 51 شہروں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن کا مقصد شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں