ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سٹیٹ بینک نے “اپنا گھر پروگرام” کے تحت قرضہ دینے کی شرائط نرم کر دیں

▫️درخواستوں کی منظوری کیلئے 15 دن کی مدت مقرر، متوسط طبقے کیلئے گھر بنانے میں آسانی متوقع

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے حکومت کے “وزیراعظم اپنا گھر پروگرام – گھر ہو تو اپنا” کے تحت ہاؤسنگ فنانس کے فروغ اور عملدرآمد کو تیز کرنے کیلئے نئی سہولتیں متعارف کرا دی ہیں، جن کے تحت قرضہ جاتی شرائط میں نرمی اور پراسیسنگ کے وقت کو محدود کیا گیا ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق مرکزی بینک نے بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) کو قرض دہندگان کی جانچ پڑتال اور درخواستوں کی پراسیسنگ میں زیادہ لچک فراہم کر دی ہے تاکہ سکیم سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔
نظرثانی شدہ فریم ورک کے تحت قرض لینے والے کی ماہانہ ادائیگیوں، جن میں زیر غور ہاؤسنگ فنانس اور دیگر کنزیومر قرضوں کی اقساط شامل ہیں ، کو اس کی خالص قابلِ تصرف آمدنی کے 65 فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایک جانب قرض تک رسائی کو بڑھانا ہے تو دوسری جانب مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔
ایس بی پی نے جائیداد کی ویلیوایشن کے عمل کو بھی آسان بنا دیا ہے۔ 50 لاکھ روپے تک مالیت کی جائیداد کیلئے بینک اور ایچ بی ایف سی ایل اپنی داخلی صلاحیتوں کے تحت تخمینہ لگا سکیں گے، جبکہ اس سے زائد مالیت کی جائیداد کیلئے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) سے منظور شدہ پینل کے کم از کم ایک ویلیوایٹر سے تشخیص لازمی قرار دی گئی ہے۔
درخواستوں کے بروقت فیصلے کو یقینی بنانے کیلئے بینکوں اور ایچ بی ایف سی ایل کو ہدایت کی گئی ہے کہ مکمل معلومات کے ساتھ درخواست موصول ہونے کے بعد 15 ورکنگ دنوں کے اندر کریڈٹ منظوری کا عمل مکمل کیا جائے۔
مرکزی بینک نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ سکیم کے نفاذ میں شفافیت اور اثر انگیزی برقرار رکھی جا سکے۔
یہ اقدامات حکومت کی جانب سے ہاؤسنگ سیکٹر کو متحرک کرنے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک میں کم لاگت رہائش کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں