ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

محسن نقوی کی غیرقانونی ہاؤسنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت، بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور

▫️سی ڈی اے کا مکمل ریکارڈ 120 دن میں ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ، شفافیت میں اضافہ متوقع

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی ہاؤسنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ہے۔ ان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مکمل ریکارڈ کو 120 دن کے اندر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس اقدام سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، سرکاری امور کی رفتار تیز ہوگی اور شہری اپنی درخواستوں کی تازہ ترین صورتحال خود جان سکیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے تاخیر، دفتری پیچیدگیاں اور دستی نظام کی خامیاں کم ہوں گی جبکہ عوامی خدمات کی فراہمی بہتر ہوگی۔
محسن نقوی نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیرقانونی سوسائٹی کو کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ڈیجیٹل ریکارڈ اس ضمن میں مؤثر نگرانی میں مدد دے گا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کنونشن سینٹر، ایکسپو سینٹر اور اسلام آباد ایرینا کی تعمیر کے لیے تین بین الاقوامی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ یہ منصوبے ایس سی او سمٹ سے قبل مکمل کیے جائیں۔
اجلاس میں سیکٹر ایف-6 میں خدمت مرکز کے قیام کے لیے اراضی مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں وزیر داخلہ نے جدید تفریحی سہولیات کے منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی، جن میں ٹاپ گالف، ہاٹ ایئر بیلون، زپ لائن، واٹر پارک اور ایمیوزمنٹ پارک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کے لیے جدید سپورٹس کمپلیکس بھی قائم کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے فاطمہ جناح پارک کو ہائیڈ پارک کی طرز پر ترقی دینے کے لیے جامع منصوبہ طلب کیا جبکہ شاہدرہ ڈیم کے اطراف تفریحی سہولیات متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے اسلام آباد ایکسپریس وے اور کلب روڈ کی خوبصورتی اور جدید لائٹنگ کے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے سی ڈی اے چیئرمین سہیل اشرف اور ممبر اسٹیٹ زمان وٹو کو ادارے میں کرپشن سکینڈل بے نقاب کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ڈی اے چیئرمین سہیل اشرف نے بتایا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر سروس روڈ کی تعمیر پلاننگ ڈویژن سے منظوری کے بعد شروع کی جائے گی۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں