ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

دو ماہ میں رئیل اسٹیٹ اصلاحات متعارف کرائیں گے، فائل سسٹم ختم ہوجائے گا: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد

▫️نیب لاہور اور ملتان نے مشترکہ کارروائیوں میں 23.33 ارب، جبکہ کراچی و سکھر سے2891.38 ارب اور بلوچستان سے 35.54 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی، ڈی جی آ پریشنز نیب کی بریفننگ

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے اعلان کیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے آئندہ دو ماہ میں نئی رئیل اسٹیٹ اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، جن کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے نفاذ کے بعد روایتی فائل سسٹم کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین نیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان میں بدعنوانی سے متعلق جاری کردہ ڈائیگناسٹک رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عالمی ادارے کبھی کسی ملک کو مکمل طور پر کلین چٹ نہیں دیتے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ایک مخصوص طرزِ عمل کے تحت کام کرتے ہیں اور ناپسندیدہ ممالک کے خلاف منفی تاثر پیدا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فنڈنگ اور سروے کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ محدود افراد کی رائے کی بنیاد پر پورے ملک کے بارے میں نتائج اخذ کرنا مناسب نہیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے حالیہ مہینوں میں ریکوری کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے اور ریکور کی گئی تمام رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع کروائی جاتی ہے۔
اس موقع پر ڈی جی آپریشنز نیب امجد مجید اولکھ نے ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2026 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2,962 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نیب لاہور اور ملتان نے مشترکہ کارروائیوں میں 23.33 ارب روپے مالیت کی 4,034 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی، جبکہ نیب کراچی اور سکھر نے 2,891.38 ارب روپے مالیت کی 54,387 ایکڑ زمین سرکاری تحویل میں واپس لی۔
اسی عرصے میں نیب بلوچستان نے 36.54 ارب روپے مالیت کی 51,577 ایکڑ زمین واگزار کرائی، جبکہ پلی بارگین، نیلامی اور عدالتی جرمانوں کی مد میں 11.085 ارب روپے کی براہ راست ریکوری بھی کی گئی۔ مزید برآں، فراڈ کے متاثرہ 6,475 افراد کو مجموعی طور پر 1.78 ارب روپے واپس کیے گئے۔
ڈی جی آپریشنز کے مطابق پنجاب میں تقریباً 9 لاکھ ایکڑ جبکہ سندھ میں 4 لاکھ 52 ہزار سے زائد ایکڑ سرکاری زمین کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کی مالیت کھربوں روپے بنتی ہے۔ اس عمل کو تیز کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں نے بورڈ آف ریونیو کی نگرانی میں خصوصی ٹاسک فورسز قائم کر دی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت نیب میں 187 انکوائریز جاری ہیں، جن میں 37 ہائی پروفائل منی لانڈرنگ کیسز شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 6,289 ارب روپے کے کیسز زیرِ کارروائی ہیں۔ کوہستان سکینڈل میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 37 ارب روپے کے اس کیس میں اب تک 29 ارب روپے تک پیش رفت ہو چکی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
نیب حکام کے مطابق کراچی کے علاقوں ملیر اور کلفٹن میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں ایکڑ اراضی کی لیز منسوخ کر کے سرکاری تحویل میں واپس لی گئی ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں