ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

آ رکیٹیکچر قوموں کی شناخت کا تعین کرتی اور مستقبل کے معیارِ زندگی کو تشکیل دیتی ہے: احسن اقبال

▫️ الحمرا، قرطبہ، بادشاہی مسجد اور تاج محل آج بھی تہذیبوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، تقریب سے خطاب

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آ رکیٹیکچر قوموں اور تہذیبوں کی شناخت کا بنیادی حوالہ ہوتا ہے جو نسل در نسل ان کی پہچان کو محفوظ رکھتا ہے، جبکہ یہ مستقبل کے معیارِ زندگی کی تشکیل میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان (IAP) کنونشن و نمائش 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سلطنتیں مٹ جاتی ہیں لیکن ان کے تعمیراتی شاہکار ثقافتی شناخت کی علامت کے طور پر باقی رہتے ہیں۔ انہوں نے الحمرا، قرطبہ، بادشاہی مسجد اور تاج محل کو ایسی مثالیں قرار دیا جو آج بھی تہذیبوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معماری صرف بلند عمارتیں تعمیر کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ انسانی طرزِ زندگی کو تشکیل دینے کا ذریعہ بھی ہے۔ ان کے مطابق جدید ڈیزائن میں رسائی، سہولت اور انسانی ضروریات کو ترجیح دینا ناگزیر ہے، جبکہ بہتر ڈیزائن اور جگہ کے مؤثر استعمال سے کارکردگی میں اضافہ اور معیارِ زندگی میں بہتری آتی ہے۔
احسن اقبال نے آ رکیٹیکچر کو "تعمیر کی شاعری" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہروں اور قوموں کی شناخت کے تعین میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ماضی میں تاریخی ورثے کو نظر انداز کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تحفظ اور احیاء کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کبھی مخصوص پیلے پتھر کی عمارتوں کے باعث پہچانا جاتا تھا، تاہم اب اس کی یہ شناخت بڑی حد تک ماند پڑ چکی ہے۔ انہوں نے جدید رجحانات کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت اور علاقائی شناخت کو فروغ دینے کی اہمیت اجاگر کی۔
ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے ماحول دوست تعمیرات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہر شہری کو باعزت رہائش فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رہائشی شعبے میں بہتری کے لیے مارگیج فنانسنگ کے فروغ اور کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ماہرینِ تعمیرات سے اس شعبے میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
وزیر نے تعمیراتی مٹیریلز اور طریقہ کار میں جدت کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ آرکیٹیکٹس اور تعمیراتی کمپنیوں کے درمیان مؤثر تعاون سے تعمیرات کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں احسن اقبال نے نمائش کا دورہ کیا اور مختلف کمپنیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانے اور برآمدات کے فروغ کے لیے حکومتی بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں