ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

لاہور ہائیکورٹ: مری میں جاری ہاؤسنگ منصوبے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی گئی

▫️درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے، فیصلے کا متن

راولپنڈی | ری نیوز پاکستان
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے مری میں جاری ہاؤسنگ منصوبے 'کامنرز سکائی گارڈن' کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ درخواست آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت قابلِ سماعت نہیں ہے۔
جسٹس جواد حسن نے یہ محفوظ فیصلہ سید نعمان شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سنایا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ منصوبہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی عدم تعمیل اور سرکاری اراضی پر مبینہ تجاوزات پر مبنی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ موضع منگل اور کتھر میں جاری یہ ہاؤسنگ سکیم ضروری ماحولیاتی منظوریوں کے بغیر جاری ہے اور اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ منصوبے کے باعث جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
دوسری جانب وفاقی گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) اور دیگر فریقین نے عدالت کو بتایا کہ منصوبے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، بشمول ادارہ ماحولیاتی تحفظ اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے تمام ضروری این او سیز اور منظوری حاصل کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ کے خصوصی عملدرآمد بینچ کے زیرِ سماعت ہے، لہٰذا ہائیکورٹ میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ مرحلے پر مجاز فورمز سے رجوع نہیں کیا اور اب وہ متنازعہ حقائق کی بنیاد پر آئینی دائرہ اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ہزاروں الاٹیز اس منصوبے میں اپنے قانونی حقوق حاصل کر چکے ہیں اور منصوبہ بھاری سرمایہ کاری کے بعد ایک ترقی یافتہ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس میں مداخلت سے ناقابلِ تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا اختیار بھی اسی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، خصوصاً جب اس مقصد کے لیے خصوصی بینچ موجود ہو۔ ہائیکورٹ میں متوازی کارروائی نہ صرف عدالتی نظام میں پیچیدگی پیدا کرے گی بلکہ آئینی ڈھانچے کے منافی بھی ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ درخواست میں متعدد اور غیر واضح استدعاات شامل تھیں جو آئین کے آرٹیکل 199(1-A) کے تحت قابلِ قبول نہیں، جسے 26ویں آئینی ترمیم کے تحت شامل کیا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں